Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

سورۃ 62: جمعہ(الجمعة) — قرآن کی تلاوتیں اور قراتیں

Sura 62: Friday (Al-Jumu`Ah)

YouTube · 2:39

سورۃ 62: جمعہ(الجمعة)

[62:1] خُدا کی تسبیح کررہی ہے ہر چیزجو آسمانوںمیں ہےاور ہر چیز جو زمین پر ہے ۔ بادشاہ، مقدس ترین، غالب، سب سےزیادہ حکمت والا ۔

[62:2] وہی تو ہے جس نے بےاہل کتاب کی طر ف انہی میں سےایک رسول بھیجا، ان کو اپنی آیتیں پڑھ کر سنانے کے لیئے ، ان کو پاک کرنے کے لیئے، اور ان کو کتاب اور حکمت سکھانے کے لئے ۔ اس سے قبل، وہ گمراہ ہو چُکے تھے ۔

[62:3] اور ان کے بعد کئی نسلوں کے لئے ۔ وہ بڑا غالب ، سب سے زیادہ حکمت والا ہے ۔

[62:4] اس طرح ہےخدا کا فضل اوروہ جسے چاہے، اسےیہ عطا کرتا ہے ۔ خدا لامحدود فضل کا مالک ہے ۔

[62:5] اُن لوگوں کی مثال جنہیں تورات دی گئی، لیکن وہ اس پر قائم رہنے میں ناکام رہے، اس گدھے کی سی ہے جس پر بہت شاندار کتابیں لادھ دی گئی ہوں۔ بیشک گھٹیا مثال ہے اُن لوگوں کی جنہوں نے خُدا کی آیات کو رد کیا۔خدا خراب لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔

[62:6] کہو، " اے یہودیو، اگر تم دعوی کرتے ہو کہ آپ خدا کےچُنے ہوئے ہو، ، تمام دوسرے لوگوں کو چھوڑ کر، تو تمہیں موت کی آرزو کرنی چاہئےاگر تم سچے ہو تو !"

[62:7] وہ کبھی بھی اس کی آرزو نہیں کریں گے اس کی وجہ سے جس کا انہوں نے ارتکاب کیا۔ خدا ظالموں سے مکمل طور پر آگاہ ہے ۔

قرآن: آخری عہد نامہ — سورۃ 62