سورۃ 54: چاند(القمر) — قرآن کی تلاوتیں اور قراتیں
YouTube · 5:45
سورۃ 54: چاند(القمر)
[54:1] قیامت قریب آ گئی اور چاند کے ٹکڑے ہوگئے۔*
[54:2] پھر انہوں نے ایک معجزہ دیکھا. لیکن انہوں نے منہ پھیر لیا اور کہا، "پرانا جادو"۔
[54:3] انہوں نے کفر کیا ، اپنی رائے کی پیروی کی، اور اپنی پرانی روایات کی پاسداری کی۔
[54:4] انہیں خبردار کرنے کے لئیےکافی تنبیہات بھیج د ی گئی ہیں ۔
[54:5] عظیم حکمت؛ لیکن تمام تنبیہات کا کوئی فائدہ نہ ہوا۔
[54:6] ان کو نظر انداز کرو ۔ ایک دن آئے گا جب اعلان کرنے والا ایک ہولناک تباہی کا اعلان کرے گا ۔
[54:7] ذلت بھری آنکھوں کے ساتھ، وہ بکھری ہوئی ٹڈڈیوں کی طرح اپنی قبروں سے باہر نکل آئیں گے۔
