سورۃ 21: انبییاء(الأنبیاء) — قرآن کی تلاوتیں اور قراتیں
YouTube · 17:39
سورۃ 21: انبییاء(الأنبیاء)
[21:1] تیزی سے قریب آرہا ہے لوگوں کے لئے حساب ، لیکن وہ غافل ہیں، کراہت آمیز۔
[21:2] جب ایک ثبوت ان کے پاس ان کے پروردگار کی طرف سے آتا ہے، جو نیا ہے، تو وہ اسےغفلت سے سنتے ہیں ۔
[21:3] ان کے ذہن غافل ہیں ۔ اور بدکار چوری چھپے صلاح کرتے ہیں:" کیاوہ تمہاری ہی طرح صرف ایک انسان نہیں ہے؟ کیا تم اس جادو کو قبول کرو گے جو تمہارے لئے پیش کیا گیا ہے؟" *
[21:4] اس نے کہا، "میرا پروردگار آسمان اور زمین میں ہر ایک سوچ کو جانتا ہے ۔ وہ سننے والاہے ، عالمِ کُل ہے۔"
[21:5] انہوں نے یہاں تک کہاں ، "ہَذیان"،"اس نے اسے گڑھ لیا ہے"، اور، "یہ ایک شاعر ہے۔ اسے ہمیں ایک معجزہ دکھا لینے دو جیسا کے پچھلے رسولوں کےتھے۔"
[21:6] ہم نے ماضی میں کبھی بھی کسی ایمان رکھنے والی قوم کو ہلاک نہیں کیا۔کیا یہ لوگ ایمان رکھتے ہیں؟
[21:7] ہم نے تم سے پہلے ان کی طرف نہیں بھیجے سوائے آدمی جن پر ہم نے انکشاف کیا۔ تم ان سے پوچھ لو جو کتابِ مقدس کو جانتے ہیں، اگر تم نہیں جانتے۔
