سورۃ 94: مزاج کو ٹھنڈا کرنا(الشرح)
خدا کے نام پر ، جو سب سے زیادہ مہربان، سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔
[94:1] کیا ہم نےتمہارے مزاج کو ٹھنڈا نہیں کیا ؟
[94:2] اور ہم نے تمہارے(گناہوں کا) بوجھ اتارا۔
[94:3] وہ جنہوں نے تمہاری پیٹھ پر بوجھ ڈالا تھا۔
[94:4] ہم نےتمہیں ایک معزز مرتبے پر بلند کیا۔
[94:5] محنت میں عظمت ہے۔
[94:6] یقینا، محنت میں عظمت ہے۔
[94:7] لہٰذا جب بھی ممکن ہو ، تم جدوجُہد کرو ۔
[94:8] صرف اپنے رب کو پانے کے لیئے۔