Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

سورۃ 24: روشنی (النور) — قرآن کی تلاوتیں اور قراتیں

Sura 24: Light (Al-Noor)

YouTube · 18:20

سورۃ 24: روشنی (النور)

[24:1] ایک سورت جسے ہم نے نازل کیا، اور ہم نے اسے قانون کے طور پر مقرر کیا۔ ہم نے اس میں واضع انکشافات نازل کئے ہیں، تا کہ ہوسکے کہ تم نصیحت حاصل کرو۔

[24:2] زانیہ اور زانی تم ان میں سے ہر ایک کو ایک سو كوڑے مارو ۔ ترس کھا کر خدا کے قانون کی تعمیل سے ڈگمگا نہیں جانا، اگر تم واقعی خدا اور آخرت کے دن پر یقین رکھتے ہو۔ اور مومنوں کے ایک گروہ کو ان کی سزا کا مشاہدہ کرنے دو۔*

[24:3] زانی زانیہ یا مشرکہ سےشادی کرلے گا، اور زانیہ زانی یامشرک سے شادی کر لے گی۔ یہ مومنوں کے لئے ممنوع ہے۔

[24:4] وہ جو شادی شدہ عورتوں پر زنا کی تہمت لگائے، پھر چار گواہ پیش کرنے میں ناکام ہو جائے، تم انہیں اسی كوڑے مارنا، اور ان کی کسی بھی گواہی کو قبول نہیں کرنا؛ یہ ظالم ہیں۔

[24:5] اگروہ اس کے بعد توبہ اور اصلاح کر لیں تو پھر خدا معاف کرنے والا، رحم کرنے والا ہے۔

[24:6] رہے وہ جو اپنے ہی ازواج پر الزام لگائیں ، کسی بھی دیگر گواہوں کے بغیر، پھر ان کی شہادت قبول کی جا سکتی ہے اگر وہ چار مرتبہ خدا کی قسم کھائے کہ وہ سچ بول رہا ہے۔

[24:7] پانچویں قسم یہ ہونی چاہیئے کہ اس پر خدا کی لعنت آ پڑ ے، اگر یہ جھوٹ بول رہا ہو ۔

قرآن: آخری عہد نامہ — سورۃ 24