Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

سورۃ 76: انسان (الانسان) — قرآن کی تلاوتیں اور قراتیں

Sura 76: The Human (Al-Insaan)

YouTube · 3:44

سورۃ 76: انسان (الانسان)

[76:1] کیا یہ ایک حقیقت نہیں ہے کہ ایک وقت ایسا تھا جب انسان نا قابل تزکرہ تھا؟

[76:2] ہم نے انسان کو ایک مائع مرکب سے دو والدین کے ذریعے تخلیق کیا ، تا کہ اس کا امتحان لے- لہٰذا ، ہم نے اس کو سننے اور دیکھنے والا بنایا۔

[76:3] ہم نے اسے دو راستے دکھا دیے، پھر، وہ یا شکر گزار ہے، یا ناشکرا ۔

[76:4] ہم نے کافروں کےلئے زنجیریں ، بیڑیاں اور بھڑکتی ہوئی جہنم تیار کر رکھی ہے۔

[76:5] نیکوکار مشروب کے پیالے پئیں گے جن میں امرت کی آمیزش ہو گی ۔

[76:6] یک چشمہ ایسا ہو گا جو خدا کے بندوں کے لیے ہی محفوظ ہے ، وو جاری ہو جا ے گا ، جب وو چاہیں گے ۔

[76:7] وہ اپنے وعدوں کو پوراکرتے ہیں ، اور اس دن سے ڈرتے ہیں جو کہ نہایت ہی دشوار ہو گا ۔

قرآن: آخری عہد نامہ — سورۃ 76