سورۃ 76: انسان (الانسان)
خدا کے نام پر ، جو سب سے زیادہ مہربان، سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔
[76:1] کیا یہ ایک حقیقت نہیں ہے کہ ایک وقت ایسا تھا جب انسان نا قابل تزکرہ تھا؟
[76:2] ہم نے انسان کو ایک مائع مرکب سے دو والدین کے ذریعے تخلیق کیا ، تا کہ اس کا امتحان لے- لہٰذا ، ہم نے اس کو سننے اور دیکھنے والا بنایا۔
[76:3] ہم نے اسے دو راستے دکھا دیے، پھر، وہ یا شکر گزار ہے، یا ناشکرا ۔
[76:4] ہم نے کافروں کےلئے زنجیریں ، بیڑیاں اور بھڑکتی ہوئی جہنم تیار کر رکھی ہے۔
[76:5] نیکوکار مشروب کے پیالے پئیں گے جن میں امرت کی آمیزش ہو گی ۔
[76:6] یک چشمہ ایسا ہو گا جو خدا کے بندوں کے لیے ہی محفوظ ہے ، وو جاری ہو جا ے گا ، جب وو چاہیں گے ۔
[76:7] وہ اپنے وعدوں کو پوراکرتے ہیں ، اور اس دن سے ڈرتے ہیں جو کہ نہایت ہی دشوار ہو گا ۔
[76:8] وہ غریبوں ،یتیموں اور قیدیوں کو اپنا پسندیدہ کھانا عطا کرتے ہیں ۔
[76:9] " ہم خدا کی رضا کے لئے تمہیں کھانا کھلاتے ہیں ، ہم تم سے نہ ہی کوئی صلہ کی امید کرتے ہیں ، نہ ہی شکریہ کی "۔
[76:10] " ہمیں تو اپنے پروردگار کی طرف سے ایک ایسے دن کا ڈر ہے جو بدحالی اور مصیبت سے بھرا ہوا ہے۔"
[76:11] اس کے اجر میں، خدا اس دن کی برائیوں سے ان کی حفاظت کرتا ہے ، اور ان کو خوشی اور اطمینان عنایت فرماتا ہے۔
[76:12] وہ ان کو ان کی استقامت کے اجر میں جنت، اور ریشم عطا فرماتا ہے ۔
[76:13] وہ وہاں آرامدہ صوفوں پر آرام کرتے ہیں - وہ نہ تو سورج کی گرمی اور نہ ہی کوئی سردی کا شکار ہوتے ہیں۔
[76:14] ان پر چھاؤں چھا ی ہوتی ہے ، اور پھل ان کے نزدیک لاۓ جاتے ہیں۔
[76:15] ان کو چاندی کے مرتبانوں اور شیشےکے پیالوں میں مشروبات پیش کیے جاتے ہیں ۔
[76:16] یشے کے پیالے ، تاہم چاندی کے بنے ہوے، وہ واقعی ان کے مستحق تھے ۔
[76:17] وہ مزیدار ذائقوں کے مشروبات کا لطف اٹھائیں گے ۔
[76:18] ایک چشمہ سےجس کا نام "سلسبیل " ہے۔
[76:19] لازوال نوکر ان کی خدمت کر رہے ہوں گے- جب آپ انہیں دیکھیں گے ، وہ بکھرے ہوئے موتیوں کی طرح نظر آئے گا۔
[76:20] آپ جہاں کہیں بھی دیکھیں گے ، آپ فرحت دیکھیں گے ، اور ایک عظیم الشان سلطنت دیکھیں گے۔
[76:21] وہ سبز مخمل ، ساٹن ، اور چاندی کے زیورات میں ملبوس ہوں گے- ان کا پروردگار انہیں پاکیزہ مشروبات فراہم کرے گا۔
[76:22] یہ ہے وہ اجر جو تمہارا منتظر ہے ، تمہاری جدوجہد کی قدر کی گئی ہے۔
[76:23] ہم نے اس قرآن کو آپ پر نازل کیا ہے ، ہماری طرف سے ایک خصوصی وحی۔
[76:24] تم اپنے پروردگار کے احکامات کی استقامت کے ساتھ پیروی کرو ، اور ان میں کسی بھی گنہگار کا فر کا کہانہ مانو۔
[76:25] اور اپنے پروردگار کے نام کا دن رات ذکر کرو۔
[76:26] رات کے دوران ، اس کے سامنے سجدہ کرو اور دیر رات بھر اس کی تسبیح کرو ۔
[76:27] یہ لوگ اس چندروزہ زندگی میں مصروف ہیں ، جبکہ نظر انداز کر رہے ہیں - ان کےکچھ ہی آگے آنے والے - ایک بھاری دن کو۔
[76:28] ہم نے انہیں پیدا فرمایا ہے ، اور ان کو قائم کیا ہے ، اور ہم جب بھی چاہیں ،ہم ان کی جگہ پر دوسروں کو متبدل کر سکتے ہیں ۔
[76:29] یہ ایک یاد دہانی ہے: جو چاہے اپنے پروردگار تک پہنچنے کا راستہ منتخب کرے ۔
[76:30] تم جو بھی چاہتے ہو وہ خدا کی مرضی کے مطابق ہے۔ خدا نہایت علم والا ،حکمت والا ہے۔
[76:31] وہ جسےبھی چاہتا ہے ، اپنی رحمت میں داخل فرماتا ہے۔ حد سے تجاوز کرنے والے کے لئے ، اس نے درد ناک سزا تیار کر رکھی ہے۔