سورۃ 77: روانہ کئے گئے (المرسلات)
خدا کے نام پر ، جو سب سے زیادہ مہربان، سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔
[77:1] (فرشتے) جو پے در پے روانہ کئے جائیں۔
[77:2] ہوا ئیں چلانے کے لئے۔
[77:3] بادلوں میں ہلچل پیدا کرنے کے لئے۔
[77:4] رزق کی تقسیم کے لئے ۔
[77:5] پیغامات بھیجنے کےلئے۔
[77:6] اچھی خبریں، اور تنبیہہ بھی ۔
[77:7] جس کا وعدہ کیا گیا ہے وہ پورا ہو کر رہے گا ۔
[77:8] لہذا ،جب ستاروں کو بجھا دیا جائے۔
[77:9] آسمان کھول دیا جائے ۔
[77:10] پہاڑوں کو پھوڑ دیا جائے ۔
[77:11] پیغمبروں کو طلب کرلیا جائے ۔
[77:12] وہ مقررہ دن ہے۔
[77:13] فیصلے کا دن ۔
[77:14] کیا فیصلے کا دن ہے!
[77:15] جھٹلانے والوں پر اس دن افسوس۔
[77:16] کیاہم نے پہلی نسلوں کو برباد نہیں کیا تھا؟
[77:17] پھر ہم نے دوسروں سے ان کی پیروی کروائی؟
[77:18] ہم یہی کرتے ہیں مجرموں کے ساتھ ۔
[77:19] جھٹلانے والوں پر اس دن افسوس۔
[77:20] کیاہم نےتمہیں ایک نیچ مائع سے پیدا نہیں کیا؟ *
[77:21] پھر ہم نے اسے ایک اچھی طرح سے محفوظ مخزن میں رکھا۔
[77:22] ایک مخصوص مدت کے لئے ۔
[77:23] ہم نے ٹھیک ٹھیک اس کی پیمائش کی۔ * ہم بہترین تشکیل دان ہیں۔
[77:24] جھٹلانے والوں پر اس دن افسوس۔
[77:25] کیاہم نے زمین کو ایک قیام گاہ نہیں بنایا؟
[77:26] زندہ اور مردوں کے لئے؟
[77:27] ہم نے اس پر اونچے پہاڑ قائم کئے، اور آپ کو شفاف پانی فراہم کیاپینے کے لئے۔
[77:28] جھٹلانے والوں پراس دن افسوس۔
[77:29] تم جس کا یقین نہیں کیا کرتے تھے اب اُس کے پاس جاوؑ۔
[77:30] تین مختلف کثافتوں کے ایک سایہ کے پاس جاوؑ۔
[77:31] اس کے باوجود، یہ نہ ٹھنڈک فراہم کرتا ہے ، نہ ہی گرمی سے تحفظ ۔
[77:32] یہ حویلیوں جتنی بڑی چنگاریاں پھینکتا ہے ۔
[77:33] اونٹوں کی رنگ کے جتنی پیلی۔
[77:34] جھٹلانے والوں پر اس دن افسوس۔
[77:35] یہ وہ دن ہے جس دن یہ بولتے نہیں ۔
[77:36] اور نہ ہی انہیں معذرت کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔
[77:37] جھٹلانےوالوں پر اس دن افسوس۔
[77:38] یہ فیصلے کا دن ہے ۔ ہم نے تم کو اور پچھلی نسلوں کو طلب کرلیا ہے ۔
[77:39] اگرتمہارے پاس کوئی چالیں ہیں، تو جاوؑ اور چال چلو ۔
[77:40] جھٹلانے والوں پر اس دن افسوس۔
[77:41] نیکوکار سایہ اور چشموں سے لطف اندوز ہوں گے۔
[77:42] اور پھل سے جس کی وہ خواہش کریں ۔
[77:43] خوشی سےکھاؤ پیو اپنے کاموں کے بدلے میں۔
[77:44] ہم اس طرح صالحین کوانعام دیتے ہیں ۔
[77:45] جھٹلانےوالوں پر اس دن افسوس۔
[77:46] کھاوؑ اور عارضی طور پر لطف اٹھاوؑ ؛ تم مجرم ہو ۔
[77:47] جھٹلانے والوں پر اس دن افسوس۔
[77:48] جب ان سے کہا جاتا ہے کہ، "سجدہ ریز ہو،" وہ سجدہ نہیں کرتے۔
[77:49] جھٹلانےوالوں پر اس دن افسوس۔
[77:50] اور کون سی حدیث ہے، اس کے علاوہ ، جس پر یہ ایمان رکھتے ہیں؟