Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

سورۃ 50: ق(ق) — قرآن کی تلاوتیں اور قراتیں

Sura 50: Q. (Qaf)

YouTube · 5:26

سورۃ 50: ق(ق)

[50:1] ق۔، اور شاندار قرآن۔*

[50:2] انہیں تعجب ہوا کہ ان میں سے ایک ڈر سنانے والا ان کے پاس آیا! کافروں نے کہا، "یہ واقعی بہت عجیب ہے ۔

[50:3] "اس کے بعد کہ جب ہم مر جائیں ؛ یہ ناممکن ہے۔"

[50:4] ان میں سےجو کوئی بھی زمین میں چلا جاتا ہےہم اس سے پوری طرح آگاہ ہیں ۔ ہمارے پاس ایک در ست ا ندراج ہے ۔

[50:5] انہوں نے سچ کو مسترد کر دیا جب یہ ان کے پاس آیا ۔ وہ بالکل اُ لجھے ہوئے ہیں ۔

[50:6] کیا انہوں نے اپنے اُوپر آسمان کی طرف نہیں دیکھا، اور یہ کہ ہم نے اسے کس طرح تعمیر کیا اور اسے آراستہ کیا ، بغیر کسی نقص کے۔

[50:7] اور ہم نے زمین کو پیدا کیا اور اس پر پہاڑوں کو بکھیرا، اور اس میں ہر قسم کی خوبصورت نباتات اُگائیں ۔

قرآن: آخری عہد نامہ — سورۃ 50