Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

سورۃ 50: ق(ق)

خدا کے نام پر ، جو سب سے زیادہ مہربان، سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔

[50:1] ق۔، اور شاندار قرآن۔*

[50:2] انہیں تعجب ہوا کہ ان میں سے ایک ڈر سنانے والا ان کے پاس آیا! کافروں نے کہا، "یہ واقعی بہت عجیب ہے ۔

[50:3] "اس کے بعد کہ جب ہم مر جائیں ؛ یہ ناممکن ہے۔"

[50:4] ان میں سےجو کوئی بھی زمین میں چلا جاتا ہےہم اس سے پوری طرح آگاہ ہیں ۔ ہمارے پاس ایک در ست ا ندراج ہے ۔

[50:5] انہوں نے سچ کو مسترد کر دیا جب یہ ان کے پاس آیا ۔ وہ بالکل اُ لجھے ہوئے ہیں ۔

[50:6] کیا انہوں نے اپنے اُوپر آسمان کی طرف نہیں دیکھا، اور یہ کہ ہم نے اسے کس طرح تعمیر کیا اور اسے آراستہ کیا ، بغیر کسی نقص کے۔

[50:7] اور ہم نے زمین کو پیدا کیا اور اس پر پہاڑوں کو بکھیرا، اور اس میں ہر قسم کی خوبصورت نباتات اُگائیں ۔

[50:8] یہ ایک روشنگری ہے اور ہر نیک عبادت گزار کے لئے نصیحت ہے ۔

[50:9] اور ہم نے آسمان سے بابرکت پانی بھیجا، اس کے ساتھ باغات اُگانے کے لیئے اور کاشت کیا جا نے والا اناج۔

[50:10] اُونچے کھجور کے درخت، خوشہ دار پھل کے ساتھ ہے ۔

[50:11] لوگوں کے لئے رزق۔ اور ہم اس کے ذریعے مردہ زمینوں کو پھر سے زندہ کرتیں ہیں؛ تم اسی طرح زندہ کیئے جاتے ہو۔

[50:12] ان سے پہلے کفر کرنے والے تھےنوح کی لوگ، رس کے رہنے والے، اور ثمود۔

[50:13] اور عاد اور فرعون اور برادرانِ لوط۔

[50:14] اور جنگل کے رہنے والوں اور تباء کے لوگ ۔ ان سب نے پیغمبروں کو جھٹلایا اور اس کے نتیجے میں، میرا عذاب ان پر آ گرا۔

[50:15] کیا ہم پہلی تخلیق سے زیربار ہو گئے تھے؟ کیا یہی وجہ ہے کہ یہ قیامت پر شک کرتے ہیں ؟

[50:16] ہم نے انسان کو پیدا کیا، اور ہم جانتے ہیں کہ یہ اپنے آپ سے کیاسرگوشی کرتا ہے ۔ ہم اس کی شہ رگ سے بھی زیادہ اس کے قریب ہیں ۔

[50:17] دو تدوین کرنے والے (فرشتے)، دائیں اور بائیں، ہیں مسلسل تدوین کر رہے ہیں ۔

[50:18] کوئی ایسا کلام نہیں جو وہ بولتا ہے بجائے ایک چوکس گواہ کے۔

[50:19] آخرکار، موت کی ناگزیر بےہوشی آجاتی ہے؛ یہ ہے وہ جس سے تم بچ نکلنے کی کوشش کر رہے تھے۔

[50:20] سینگ پھونکا جاتا ہے؛ یہ وعدہ کا دن ہے۔

[50:21] ہر روح ایک رکھوالے اور ایک گواہ کے ساتھ آجاتی ہے۔

[50:22] تم اس سے غافل رہے تھے ۔ ہم اب تمہارا پردہ ہٹا دیتے ہیں ۔ آج تمہاری بینائی فولاد ( کی طرح مضبوط) ہے ۔

[50:23] ساتھی نے کہا،"یہاں میری ٹھوس گواہی ہے۔" *

[50:24] ہر سرکش کافر کو جہنم میں پھینک دو۔

[50:25] خیرات ادا کرنے سےمنع کرنے والا،جارحیت پسند ، شک سے بھرپور ۔

[50:26] انہوں نے خدا کے علاوہ کسی اور کو معبود بنایا۔ اسے شدید عذاب میں پھینک دو۔

[50:27] اس کے ساتھی نے کہا کہ "ہمارے پروردگار، اسےمیں نے نہیں بھٹکایا ؛ یہ تو پرلے درجے کا گمراہ تھا۔"

[50:28] اُس نے کہا ،"میرے سامنے جھگڑامت کرو۔ میں نے کافی تمہیں خبردار کیا ہے ۔

[50:29] "کچھ بھی نہیں اب تبدیل نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ میں کبھی بھی لوگوں کے ساتھ بے انصاف نہیں ہوا ۔

[50:30] یہ وہ دن ہے جب ہم جہنم سے پوچھتے ہیں کہ "کیا تمہیں کافی مل چکا؟" وہ کہےگا"مجھے اور دو"۔

[50:31] جنت راستبازوں کے لئے پیش کر دی جائے گی، جھٹ پٹ ۔

[50:32] یہی ہے وہ جس کا وعدہ کیا گیاتھا ہر توبا کرنے والے، ثابت قدم سے۔

[50:33] انہوں نے سب سے مہربان کی تعظیم کی، اپنی خلوت میں، اور پوری دلجمعی سے آئے ۔

[50:34] اس میں سلامتی سے داخل ہو جاؤ؛ یہ ہمیشگی کا دن ہے۔

[50:35] وہ اس میں جو کچھ بھی چاہتے ہیں انہیں ملتا ہے، اور یہاں تک کہ ہمارے پاس تواور زیادہ ہے۔

[50:36] بہت سی نسلیں ان سے پہلے تھیں، جو زیادہ ظاقت ور تھیں، جنہیں ہم نے تباہ کر ڈالا۔ انہوں نے زمین چھان ماری، کیا کوئی بچاؤ ملا؟

[50:37] یہ ایک سبق ہے ہر کسی کے لیئے جس کے پاس دماغ ہے یا سننے ہے اور مشاہدہ کرنے کے قابل ہے ۔

[50:38] ہم نے آسمانوں اور زمین، اور جو کچھ ان کے درمیان ہےچھ دنوں میں پیدا کیا ، اور ہمیں کسی تھکان نے چھوا تک نہیں۔

[50:39] لہذا، وہ جو کہتے ہیں تم اس پر صبر کرو، اور سورج نکلنے سے پہلے اپنے پروردگار کی تسبیح کرو، اور غروب آفتاب سے پہلے بھی ۔

[50:40] رات کے دوران تم اس کے نام کا مراقبا کرو، اور سجدہ کے بعد۔

[50:41] اس دن کی تیاری کرو جب ایک منادی والا ایک ایسی جگہ سے منادی کرے گا جو قریب ہے۔

[50:42] جب وہ اس ناگزیر منادی کو سنتے ہیں؛ یہی وہ دن ہے جب تم باہر آجاتے ہو۔

[50:43] زندگی اور موت ہمارے ہی قابو میں ہے؛ ہماری طرف ہی آخری منزل ہے۔

[50:44] وہ دن آئے گا جب زمین میں جلدی سےشگاف پڑ جائے ،انہیں جگاتے ہوئے۔ اس طرح کا بلاوا کرنا ہمارے لئے آسان ہے۔

[50:45] ہم مکمل طور پر ہر چیز سے آگاہ ہے جسے یہ بیان کرتے ہیں جبکہ تمہارا ان پر کوئی اختیار نہیں ہے ۔ لہذا، اس قرآن کے ذریعے تم ان کی یاد دہانی کرو، جو میرے انتباہ کا خوف رکھتے ہیں ۔