قرآن 20:41 — ط۔ ہ۔ (طہ)
"میں نے تم کو صرف اپنے ہی لئے بنا یا ہے۔
[20:40] " تمہاری بہن ان کے پاس چلی گئی اور بولی، " میں تمہیں ایک ایسی دودھ پلانے والی ماں کے بارے میں بتا سکتی ہو جو اس کی اچھی طرح دیکھ بھال کرے گی ۔ ہم نے اس طرح تمہیں تمہاری ماں کی طرف لوٹا دیا، تا کہ وہ خوش ہو اور فکر کرننا چھوڑ دے۔ اور جب تم نے ایک شخص کا قتل کر ڈالا، تو ہم نے تمہیں پریشان کن نتائج سے بچا لیا ؛بے شک ہم نے تمہیں اچھی طرح آزمایا ۔ تم مدین کے لوگوں کے ساتھ سالوں تک قیام پزیر رہے، اور اب تم ایک عین منصوبے کے مطابق واپس آگئے ہو۔
[20:42] " اپنے بھائی کے ساتھ جاؤ، میری نشانیوں سے حمایت کردہ، اور میری یاد کرنے میں پس وپیش نہ کرنا۔