Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 24:60 — روشنی (النور)

عمر رسیدہ خواتین جو شادی کی توقع نہیں رکھتیں کوئی بھی غلط نہیں کرتیں اپنے لباس کے قانون میں کچھ نرمی کر کے، جب تک کہ و ہ اپنے جسموں کو بہت زیادہ نمایاں نہ کریں ۔ حیا کو برقرار رکھنا ان کے لئے بہتر ہے ۔ خدا سننے والا ، جاننے والا ہے ۔

[24:59] ایک بار جب وہ بلوغت کوپہنچ جائیں، تو وہ ضرور اجازت طلب کریں (داخل ہونے سے پہلے) جیسے کہ انہوں نے جو ان سے پہلے جوان ہو گئے اجازت طلب کی (داخل ہونے سے پہلے)۔ خدا اس طرح تمہارے لئے اپنے انکشافات کی وضاحت کرتا ہے۔ خدا سب کچھ جاننے والا، سب سے زیادہ حکمت والا ہے ۔

[24:61] نابینا پر ملامت نہیں، لنگڑے پر ملامت نہیں ، معذورا پر ملامت نہیں، جیسا کہ تم پر ملامت نہیں اپنے گھروں میں کھانا کھانے کے باعث، یا تمہارے باپوں کے گھر، یا تمہاری ماوٴں کے گھر، یا تمہارے بھائیوں کے گھر، یا تمہاری بہنوں کے گھر، یا تمہارے باپوں کےبھائیوں کے گھر، یا تمہارے باپوں کی بہنوں کے گھر، یا تمہاری ماوٴں کےبھائیوں کے گھر، یا تمہاری ماوٴں کی بہنوں کے گھر، یا وہ گھر جو تمہاری ملکیت ہیں اور ان کی چابیاں تمہارے پاس ہیں، یا تمہارے دوستوں کے گھر۔ تم کسی غلطی کا ارتکاب نہیں کرتے ہو اکھٹے کھا کر یا انفرادی طور پر۔ جب تم کسی بھی گھر میں داخل ہو ، تو تم ایک دوسرے کو سلام کرو خدا کی طرف سے ایک ایسا سلام جو بابرکت اور اچھا ہے۔ خدا اس طرح تمہارے لئے اپنے انکشافات کی وضاحت کرتا ہے، تا کہ شاید تم سمجھ سکو۔