Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 24:59 — روشنی (النور)

ایک بار جب وہ بلوغت کوپہنچ جائیں، تو وہ ضرور اجازت طلب کریں (داخل ہونے سے پہلے) جیسے کہ انہوں نے جو ان سے پہلے جوان ہو گئے اجازت طلب کی (داخل ہونے سے پہلے)۔ خدا اس طرح تمہارے لئے اپنے انکشافات کی وضاحت کرتا ہے۔ خدا سب کچھ جاننے والا، سب سے زیادہ حکمت والا ہے ۔

[24:58] اے ایمان والو، تمہارے نوکر اور وہ بچے جو بلوغت کو نہیں پہنچےاجازت کی درخواست ضرور کریں (تمہارے کمروں میں داخل ہونے سے پہلے)۔ اسے تین اوقات میں کیا جانا چاہیئے -فجر کی نماز سے پہلے، دوپہر کو جب تم آرام کرنے کے لئے اپنے کپڑے تبدیل کرو، اور رات کی نماز کے بعد ۔ یہ تمہارے تین نجی اوقات ہیں۔ دیگر اوقات میں، یہ تمہارے لیئے یا ان کے لیئے غلط نہیں ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ ملو جلو۔ خدا اس طرح تمہارے لئے اپنے انکشافات کی وضاحت کرتا ہے۔ خدا سب کچھ جاننے والا، سب سے زیادہ حکمت والا ہے ۔

[24:60] عمر رسیدہ خواتین جو شادی کی توقع نہیں رکھتیں کوئی بھی غلط نہیں کرتیں اپنے لباس کے قانون میں کچھ نرمی کر کے، جب تک کہ و ہ اپنے جسموں کو بہت زیادہ نمایاں نہ کریں ۔ حیا کو برقرار رکھنا ان کے لئے بہتر ہے ۔ خدا سننے والا ، جاننے والا ہے ۔