قرآن 24:58 — روشنی (النور)
اے ایمان والو، تمہارے نوکر اور وہ بچے جو بلوغت کو نہیں پہنچےاجازت کی درخواست ضرور کریں (تمہارے کمروں میں داخل ہونے سے پہلے)۔ اسے تین اوقات میں کیا جانا چاہیئے -فجر کی نماز سے پہلے، دوپہر کو جب تم آرام کرنے کے لئے اپنے کپڑے تبدیل کرو، اور رات کی نماز کے بعد ۔ یہ تمہارے تین نجی اوقات ہیں۔ دیگر اوقات میں، یہ تمہارے لیئے یا ان کے لیئے غلط نہیں ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ ملو جلو۔ خدا اس طرح تمہارے لئے اپنے انکشافات کی وضاحت کرتا ہے۔ خدا سب کچھ جاننے والا، سب سے زیادہ حکمت والا ہے ۔
[24:57] تم یہ مت سوچنا کہ وہ جنہوں نے کفر کیا کبھی بچ نکلیں گے۔ ا ن کا آخری ٹھکانا دوزخ ہے ؛ کیا ہی مصیبت زدہ مقدر ہے ۔
[24:59] ایک بار جب وہ بلوغت کوپہنچ جائیں، تو وہ ضرور اجازت طلب کریں (داخل ہونے سے پہلے) جیسے کہ انہوں نے جو ان سے پہلے جوان ہو گئے اجازت طلب کی (داخل ہونے سے پہلے)۔ خدا اس طرح تمہارے لئے اپنے انکشافات کی وضاحت کرتا ہے۔ خدا سب کچھ جاننے والا، سب سے زیادہ حکمت والا ہے ۔