قرآن 33:8 — فریقین (الأحزاب)
اس کے بعد ، وہ یقینا سچوںسے ان کی سچائی کے بارے میں سوال کرے گا، اوراُس نے (اس قرآنی حقیقت میں) کفر کرنے والوں کے لئے ایک تکلیف دہ بدلہ تیار کیاہے ۔
[33:7] یاد کرو جب ہم نےپیغمبروں سے ایک میثاق لیا، بشمول تمہارے (اے محمد)، نوح، ابراہیم، موسیٰ اور عیسیٰ ابن مریم۔ ہم نے ان سے ایک پختہ عہد لیا۔*
[33:9] اے ایمان والو، خدا کی تم پر نعمت کو یاد کرو ؛ جب فوجی تم پر حملہ آور ہوئے، تو ہم نے ان پر تند آندھی بھیجی اور غیر مرئی فوجی ۔ خدا تمہارےہر عمل کو دیکھنے والا ہے ۔