Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 42:15 — مشاورت (الشوری)

یہ ہے وہ جس کی تم تبلیغ کرنا اور ثابت قدمى سے اسے برقرار رکھنا جس کا تمہیں حکم دیا جاتا ہے، اور ان کی خواہشات کی پیروی نہیں کرنا ۔ اور اعلان کر دو: " میں خدا کی طرف سےاُتاری گئی تمام کتابوں پر ایمان رکھتا ہوں۔ مجھے تمہارے درمیان عادلانہ طور پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا گیا تھا ۔ خدا ہی ہمارا پروردگار ہے اور تمہارا پروردگار ہے ۔ ہمارے اعمال ہمارے لیئے ہیں اور تمہارے اعمال تمہارے لیئے ہیں ۔ ہمارے اور تمہارے درمیان کوئی تکرار نہیں ہے ۔ خدا ہم سب کو جمع کرے گا ۔ اس کی طرف ہماری حتمی تقدیر ہے ۔"

[42:14] احمقانہ طور پر، وہ فرقوں میں بٹ گئے اس کے بعد کہ علم ان کے پاس آپہنچا، حسد اور ایک دوسرے کے درمیان نفرت کی بنا پر۔ اگر تمہارے پروردگار کی طرف سے پیش معینہ فیصلہ نہ ہوتا ، تو اِن کا فیصلہ فوراً کر دیا جاتا۔ درحقیقت، بعد میں آنے والی نسلیں جنہوں نے مقدس کتاب وراثت میں ملی اس کے بارے میں شبہات سے بھر پور ہیں۔

[42:16] وہ جو خدا کے بارے میں بحث کرتے ہیں ، اِس کا پیغام وصول کرنے کے بعد، ان کی دلیل ان کے پروردگار کے ہاں کالعدم قرار دے دی جاتی ہے۔ انہوں نے مذمت مول لی ہے، اور یہ ایک شدید عذاب کے مستحق ہیں۔