قرآن 47:4 — محمد(محمد)
اگر تم (جنگ کے دوران) اُن کا سامنا کرو جو کفر کرتے ہیں، تم ان کی گردنوں پر وار کر سکتے ہو۔ اگر تم انہیں قیدیوں کے بطور لے لو تو انہیں آزاد کر سکتے ہو یا ان پر تاوان وصول کر سکتے ہو، یہاں تک کہ جنگ ختم ہو جائے۔ اگر خدا چاہتا، تو وہ تمہیں فتح عطا کر سکتا تھا، بغیر جنگ کے۔ لیکن وہ اسی طرح تمہیں ایک دوسرے کے ذریعے آزماتا ہے۔ رہے وہ جو خدا کی راہ میں قتل ہو جائیں، وہ ان کی قربانی کو کبھی ضائع نہیں کرے گا۔
[47:3] یہ اس لیئے کہ جو لوگ کافر ہیں باطل کی پیروی کر رہے ہیں، جبکہ وہ لوگ جو ایمان لائے ہیں وہ اپنے پروردگار کی طرف سے سچ کی پیروی کر رہے ہیں۔ خدا اس طرح لوگوں کے لیئے مثالوں کا حوالادیتا ہے۔
[47:5] وہ ان کی رہنمائی کرے گا، اور انہیں قناعت کی برکت دے گا۔