قرآن 58:22 — مباحثہ (المجادلة)
تم نہیں پاوؑ گے ان لوگوں کو جو خدا اور آخرت کے دن پر ایمان لائیں ، اُن لوگوں سے دوستی کرتے جو خدا اور اس کے پیغمبر کی مخالفت کریں، یہاں تک کہ اگر وہ ان کے والدین یا ان کی اولاد یا ان کے بہن بھائی یا اپنے قبیلے کے لوگ ہوں ۔ ان کے لئے خدا ان کے دلوں میں ایمان مقرر کردیتا ہے اور اپنی طرف سے وحی کے ذریعے ان کی حمایت کرتا ہے، اور انہیں ان باغات میں داخل کرتا ہے ، جن میں نہریں بہتی ہیں، جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔ خدا ان سے خوش ہے اور وہ اس سے خوش ہیں۔ یہ خدا کی جماعت ہیں ۔ ضرور یقینً خدا کی جماعت جیت جانے والی ہے ۔
[58:21] خدا نے یہ فیصلہ دے دیا ہے: "میں اور میرے پیغمبر یقینا ضرور فتحیاب ہو جائیں گے۔" خدا یقینا طاقتور، قادر مطلق ہے ۔