Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

سورۃ 58: مباحثہ (المجادلة)

خدا کے نام پر ، جو سب سے زیادہ مہربان، سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔

[58:1] خدا نے اس عورت کی بات سن لی جس نے تمہارے ساتھ اپنے شوہر کے بارے میں مباحثہ کیا اور خدا کو فریاد کی ۔ خدا نے تم دونوں کے درمیان کی گئی ساری بات چیت سن لی۔ خدا سننے والا اور دیکھنے والاہے ۔

[58:2] تم میں سے وہ جو اپنی بیویوں سے کشیدگی اختیار کرتے ہیں اپنی ماؤں کی طرح (انہیں ہم جنسی کے لئےحرام قرار دے کر) اچھی طرح جانتے ہیں کہ وہ ان کی مائیں نہیں ہیں ۔ ان کی ماؤں وہ خواتین ہیں جنہوں نے انہیں جنم دیا ۔ درحقیقت وہ ایک گستاخی اور ایک باطل کا ارتکاب کر رہے ہیں ۔ خدا درگزر کرنے والا، معاف کرنے والا ہے ۔

[58:3] وہ جو اپنی بیویوں سے اس انداز میں کشیدگی اختیار کریں، پھر اس کے بعد مصالحت کریں، ان کے ساتھ جنسی تعلقات کی شروعات سے قبل ايك غلام آزاد كریں۔ یہ آپ کو روشن خیال کرنے کے لئے ہے ۔ خدا آپ کےہر عمل سے آگاہ ہے ۔

[58:4] اگر تمہیں ایک غلام نہ مل سکےآزاد کرنے کے لئے، توتم جنسی تعلقات کی شروعات سے قبل لگاتار دومہینوں تک روزے رکھو ۔ اگر تم روزے نہیں رکھ سکتے تو پھرتم ساٹھ غریب لوگوں کو کھانا کھلاوؑ ۔ تم خدا اور اس کے رسول پر ایمان لاوؑ۔ یہ خدا کے قوانین ہیں ۔ کافروں نے ایک دردناک عذاب مول لیا ہے۔

[58:5] بیشک جو لوگ خدا اور اس کے رسول کے ساتھ لڑائی لڑتے ہیں شکست کے مرتکب ہیں ، اسی طرح جیسے ان کے سابقہ سا تھی بھی شکست کے مرتکب ہوئے ۔ ہم واضح ثبوت اُتارتے ہیں، ا ور جھٹلانے والوں نے دردناک عذآب مول لیا ہے ۔

[58:6] وہ دن آئے گا جب خدا ان سب کو دوبارہ زندہ کرے گا، پھر ان کو ھر اس عمل سے آگاہ کرے گا جو وہ کرتے تھے۔ خدا نے ہر چیزکو، درج کر رکھا ہے جبکہ یہ بھول چُکے ہیں۔ خدا ہر چیز کا گواہ ہے۔

خدا ابھی تمہارےساتھ ہے

[58:7] کیاتم سمجھتے نہیں کہ خدا ہر چیز کو جانتا ہے جوآسمانوں میں ہے اور ہر چیز جو زمین پر ہے؟ کوئی تین افراد خفیہ طور پرسازش نہیں کر سکتے ہیں بغیر اس کے کہ وہاں وہ چوتھا ہوتا ہے اور نہ پانچ بغیر اس کے کہ وہاں وہ چھٹا ہوتا ہے اور نہ ہی اس سے کم اور نہ زیادہ، بغیر اس کے کہ وہ ان کے ساتھ ہوتا ہے، چاہےوہ جہاں کہیں بھی ہو ں ۔ پھر، قیامت کے دن، وہ انہیں ہر عمل سے آگاہ کردے گا جو انہوں نے کیا تھا ۔ خدا تمام چیزوں سے پوری طرح آگاہ ہے ۔

سازش نہیں کرنا

[58:8] کیا آپ نے اُن لوگوں پر غور کیا جنہیں خفیہ سازشیں کرنے سے منع کیا گیا تھا، پھر سازشیں کرنے پر اصرار کریں؟ وہ گناہ، سرکشی، اور پیغمبر کی نافرمانی کا ارتکاب کرنےکے لئے سازش کرتے ہیں ۔ جب وہ تمہارے پاس آتے ہیں،تو وہ تمہیں سلام خدا کی طرف سے مقرر کردہ سلام کے علاوہ کوئی اور سلام کہتے ہیں ۔ وہ اندر ہی اندر کہتے ہیں "خدا ہمیں ہمارے اقوال کی بنا پر سزا نہیں دے گا۔” ان کی سزا صرف جہنم ہے، جہاں وہ جلائے جائیں ۔ کیاہی مصیبت آمیز مقدر ہے ۔

[58:9] اےایمان والو، اگر تمہیں چھپ کر خطاب کرنا ہی پڑے ، تو تم گناہ ، سرکشی اور پیغمبر کی نافرمانی کا ارتکاب کرنے کے لئے خطاب نہ کرنا۔تم راست بازی اور نیکی کرنے کے لئے خطاب کرنا۔ تم خدا کی تعظیم کرنا جس کے سامنے تمہیں طلب کرلیا جائے گا۔

[58:10] خفیہ سازش شیطان کی تجویز ہے، جس کے ذریعے انہوں نے ایمان والوں کو تکلیف پہنچانے کا خواہاں ہے ۔ بہر حال،وہ خدا کی مرضی کے خلاف انہیں کوئی تکلیف نہیں پہنچا سکتا ۔مومن خدا پر بھروسہ کریں ۔

[58:11] اے ایمان والو، اگر تم سے کہا جائے، “برائے مہربانی ، جگہ دو” ، تو تم ایک دوسرے کو بیٹھنے کے لئے جگہ دو۔ خدا پھر تمہیں جگہ دے گا۔ اگر تم سے کہا جائے کہ اٹھو اور ہٹ جاوؑ ، تو اٹھو اور ہٹ جاوؑ۔ تم میں سے وہ جو ایمان لائے، خدا ان کے درجات کو مزید بلند کر دیتا ہے جو علم حاصل کریں ۔ خدا مکمل طور پرتمہارے ہر عمل سے آگاہ ہے ۔

[58:12] اے ایمان والو، یقین ہے کہ جب تم پیغمبر کے ساتھ خطاب کرنے کی خواہش کرو تو تم ایسا کرنے سے قبل (غریبوں کو)ایک خیرات ادا کرنا۔ یہ تمہارے لئے بہتر ہے، اور زیادہ پاکیزہ ہے ۔ اگر آتم اس کی استطاعت نہیں رکھتے تو پھرخدا معاف کرنے والا ، سب سے زیادہ رحیم ہے ۔

[58:13] اگر تم خطاب کرنے سے پہلے خیرات دینے میں ناکاپ ہو گئے، پھر اس کے بعد توبہ کر لی ، تو خدا تمہاری توبہ قبول کرتا ہے ۔ تم نماز (سلاة) کو قائم کرو، واجب خیرات(زکوٰۃ) ادا کرو، اور خدا اور اس کے پیغمبر کی اطاعت کرو ۔ خدا مکمل طور پر تمہارےہر عمل سےآگاہ ہے ۔

اپنے دوستوں کو چنو

[58:14] کیا تم نے اُن لوگوں پر غور کیا ہے جنہوں نے اُن لوگوں سے دوستی کی جن پر خدا غصے ہے؟ وہ نہ تو تمہارے ساتھ ہیں اور نہ ہی ان کے ساتھ ۔ وہ جان بوجھ کر جھوٹی قسمیں کھاتے ہیں!

[58:15] خدا ان کے لئے ایک سخت عذآب تیار کر رکھاہے ۔ بیشک گھٹیا ہے وہ جو یہ کیا کرتے تھے ۔

[58:16] انہوں نے اپنی قسموں کو خدا کی راہ سے دور کرنے کےذریعےکےطور پر استعمال کیا ۔ اس کے نتیجے میں،انہوں نے ایک شرمناک عذاب مول لے لیاہے ۔

[58:17] نہ تو ان کا مال ، اورنہ ہی ان کی اولاد خدا کے خلاف ان کی مدد کرے گی ۔ انہوں نے جہنم کی آگ مول لی ہے، جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔

[58:18] وہ دن آئے گا جب خدا ان سب کو پھر سے زندہ کرے گا ۔ وہ اس کے سامنے قسم کھائیں گے پھر، ویسے ہی جیسے وہ تمہارے سامنے قسم کھاتے ہیں ، یہ سوچتے ہوئے کہ یہ واقعی صحیح ہیں! درحقیقت، یہی اصلی جھوٹے ہیں ۔

[58:19] شیطان نے ان کو اپنے قابو میں کر لیا ہے اور ان سے خدا کے پیغام کو نظر انداز کرا دیا ہے ۔ یہ شیطان کی جماعت ہیں ۔ بےشک،شیطان کی جماعت ہار جانے والی ہے۔

[58:20] بے شک، وہ جو خدا اور اس کے پیغمبر کی مخالفت کرتے ہیں وہ لوگ نیچ ترین کے ساتھ ہو جاہیں گے۔

[58:21] خدا نے یہ فیصلہ دے دیا ہے: "میں اور میرے پیغمبر یقینا ضرور فتحیاب ہو جائیں گے۔" خدا یقینا طاقتور، قادر مطلق ہے ۔

جان بچا کر بھاگو

[58:22] تم نہیں پاوؑ گے ان لوگوں کو جو خدا اور آخرت کے دن پر ایمان لائیں ، اُن لوگوں سے دوستی کرتے جو خدا اور اس کے پیغمبر کی مخالفت کریں، یہاں تک کہ اگر وہ ان کے والدین یا ان کی اولاد یا ان کے بہن بھائی یا اپنے قبیلے کے لوگ ہوں ۔ ان کے لئے خدا ان کے دلوں میں ایمان مقرر کردیتا ہے اور اپنی طرف سے وحی کے ذریعے ان کی حمایت کرتا ہے، اور انہیں ان باغات میں داخل کرتا ہے ، جن میں نہریں بہتی ہیں، جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔ خدا ان سے خوش ہے اور وہ اس سے خوش ہیں۔ یہ خدا کی جماعت ہیں ۔ ضرور یقینً خدا کی جماعت جیت جانے والی ہے ۔