قرآن 58:8 — مباحثہ (المجادلة)
کیا آپ نے اُن لوگوں پر غور کیا جنہیں خفیہ سازشیں کرنے سے منع کیا گیا تھا، پھر سازشیں کرنے پر اصرار کریں؟ وہ گناہ، سرکشی، اور پیغمبر کی نافرمانی کا ارتکاب کرنےکے لئے سازش کرتے ہیں ۔ جب وہ تمہارے پاس آتے ہیں،تو وہ تمہیں سلام خدا کی طرف سے مقرر کردہ سلام کے علاوہ کوئی اور سلام کہتے ہیں ۔ وہ اندر ہی اندر کہتے ہیں "خدا ہمیں ہمارے اقوال کی بنا پر سزا نہیں دے گا۔” ان کی سزا صرف جہنم ہے، جہاں وہ جلائے جائیں ۔ کیاہی مصیبت آمیز مقدر ہے ۔
[58:7] کیاتم سمجھتے نہیں کہ خدا ہر چیز کو جانتا ہے جوآسمانوں میں ہے اور ہر چیز جو زمین پر ہے؟ کوئی تین افراد خفیہ طور پرسازش نہیں کر سکتے ہیں بغیر اس کے کہ وہاں وہ چوتھا ہوتا ہے اور نہ پانچ بغیر اس کے کہ وہاں وہ چھٹا ہوتا ہے اور نہ ہی اس سے کم اور نہ زیادہ، بغیر اس کے کہ وہ ان کے ساتھ ہوتا ہے، چاہےوہ جہاں کہیں بھی ہو ں ۔ پھر، قیامت کے دن، وہ انہیں ہر عمل سے آگاہ کردے گا جو انہوں نے کیا تھا ۔ خدا تمام چیزوں سے پوری طرح آگاہ ہے ۔
[58:9] اےایمان والو، اگر تمہیں چھپ کر خطاب کرنا ہی پڑے ، تو تم گناہ ، سرکشی اور پیغمبر کی نافرمانی کا ارتکاب کرنے کے لئے خطاب نہ کرنا۔تم راست بازی اور نیکی کرنے کے لئے خطاب کرنا۔ تم خدا کی تعظیم کرنا جس کے سامنے تمہیں طلب کرلیا جائے گا۔