Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 58:9 — مباحثہ (المجادلة)

اےایمان والو، اگر تمہیں چھپ کر خطاب کرنا ہی پڑے ، تو تم گناہ ، سرکشی اور پیغمبر کی نافرمانی کا ارتکاب کرنے کے لئے خطاب نہ کرنا۔تم راست بازی اور نیکی کرنے کے لئے خطاب کرنا۔ تم خدا کی تعظیم کرنا جس کے سامنے تمہیں طلب کرلیا جائے گا۔

[58:8] کیا آپ نے اُن لوگوں پر غور کیا جنہیں خفیہ سازشیں کرنے سے منع کیا گیا تھا، پھر سازشیں کرنے پر اصرار کریں؟ وہ گناہ، سرکشی، اور پیغمبر کی نافرمانی کا ارتکاب کرنےکے لئے سازش کرتے ہیں ۔ جب وہ تمہارے پاس آتے ہیں،تو وہ تمہیں سلام خدا کی طرف سے مقرر کردہ سلام کے علاوہ کوئی اور سلام کہتے ہیں ۔ وہ اندر ہی اندر کہتے ہیں "خدا ہمیں ہمارے اقوال کی بنا پر سزا نہیں دے گا۔” ان کی سزا صرف جہنم ہے، جہاں وہ جلائے جائیں ۔ کیاہی مصیبت آمیز مقدر ہے ۔

[58:10] خفیہ سازش شیطان کی تجویز ہے، جس کے ذریعے انہوں نے ایمان والوں کو تکلیف پہنچانے کا خواہاں ہے ۔ بہر حال،وہ خدا کی مرضی کے خلاف انہیں کوئی تکلیف نہیں پہنچا سکتا ۔مومن خدا پر بھروسہ کریں ۔