Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 58:10 — مباحثہ (المجادلة)

خفیہ سازش شیطان کی تجویز ہے، جس کے ذریعے انہوں نے ایمان والوں کو تکلیف پہنچانے کا خواہاں ہے ۔ بہر حال،وہ خدا کی مرضی کے خلاف انہیں کوئی تکلیف نہیں پہنچا سکتا ۔مومن خدا پر بھروسہ کریں ۔

[58:9] اےایمان والو، اگر تمہیں چھپ کر خطاب کرنا ہی پڑے ، تو تم گناہ ، سرکشی اور پیغمبر کی نافرمانی کا ارتکاب کرنے کے لئے خطاب نہ کرنا۔تم راست بازی اور نیکی کرنے کے لئے خطاب کرنا۔ تم خدا کی تعظیم کرنا جس کے سامنے تمہیں طلب کرلیا جائے گا۔

[58:11] اے ایمان والو، اگر تم سے کہا جائے، “برائے مہربانی ، جگہ دو” ، تو تم ایک دوسرے کو بیٹھنے کے لئے جگہ دو۔ خدا پھر تمہیں جگہ دے گا۔ اگر تم سے کہا جائے کہ اٹھو اور ہٹ جاوؑ ، تو اٹھو اور ہٹ جاوؑ۔ تم میں سے وہ جو ایمان لائے، خدا ان کے درجات کو مزید بلند کر دیتا ہے جو علم حاصل کریں ۔ خدا مکمل طور پرتمہارے ہر عمل سے آگاہ ہے ۔