Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 58:7 — مباحثہ (المجادلة)

کیاتم سمجھتے نہیں کہ خدا ہر چیز کو جانتا ہے جوآسمانوں میں ہے اور ہر چیز جو زمین پر ہے؟ کوئی تین افراد خفیہ طور پرسازش نہیں کر سکتے ہیں بغیر اس کے کہ وہاں وہ چوتھا ہوتا ہے اور نہ پانچ بغیر اس کے کہ وہاں وہ چھٹا ہوتا ہے اور نہ ہی اس سے کم اور نہ زیادہ، بغیر اس کے کہ وہ ان کے ساتھ ہوتا ہے، چاہےوہ جہاں کہیں بھی ہو ں ۔ پھر، قیامت کے دن، وہ انہیں ہر عمل سے آگاہ کردے گا جو انہوں نے کیا تھا ۔ خدا تمام چیزوں سے پوری طرح آگاہ ہے ۔

[58:6] وہ دن آئے گا جب خدا ان سب کو دوبارہ زندہ کرے گا، پھر ان کو ھر اس عمل سے آگاہ کرے گا جو وہ کرتے تھے۔ خدا نے ہر چیزکو، درج کر رکھا ہے جبکہ یہ بھول چُکے ہیں۔ خدا ہر چیز کا گواہ ہے۔

[58:8] کیا آپ نے اُن لوگوں پر غور کیا جنہیں خفیہ سازشیں کرنے سے منع کیا گیا تھا، پھر سازشیں کرنے پر اصرار کریں؟ وہ گناہ، سرکشی، اور پیغمبر کی نافرمانی کا ارتکاب کرنےکے لئے سازش کرتے ہیں ۔ جب وہ تمہارے پاس آتے ہیں،تو وہ تمہیں سلام خدا کی طرف سے مقرر کردہ سلام کے علاوہ کوئی اور سلام کہتے ہیں ۔ وہ اندر ہی اندر کہتے ہیں "خدا ہمیں ہمارے اقوال کی بنا پر سزا نہیں دے گا۔” ان کی سزا صرف جہنم ہے، جہاں وہ جلائے جائیں ۔ کیاہی مصیبت آمیز مقدر ہے ۔