Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 58:6 — مباحثہ (المجادلة)

وہ دن آئے گا جب خدا ان سب کو دوبارہ زندہ کرے گا، پھر ان کو ھر اس عمل سے آگاہ کرے گا جو وہ کرتے تھے۔ خدا نے ہر چیزکو، درج کر رکھا ہے جبکہ یہ بھول چُکے ہیں۔ خدا ہر چیز کا گواہ ہے۔

[58:5] بیشک جو لوگ خدا اور اس کے رسول کے ساتھ لڑائی لڑتے ہیں شکست کے مرتکب ہیں ، اسی طرح جیسے ان کے سابقہ سا تھی بھی شکست کے مرتکب ہوئے ۔ ہم واضح ثبوت اُتارتے ہیں، ا ور جھٹلانے والوں نے دردناک عذآب مول لیا ہے ۔

[58:7] کیاتم سمجھتے نہیں کہ خدا ہر چیز کو جانتا ہے جوآسمانوں میں ہے اور ہر چیز جو زمین پر ہے؟ کوئی تین افراد خفیہ طور پرسازش نہیں کر سکتے ہیں بغیر اس کے کہ وہاں وہ چوتھا ہوتا ہے اور نہ پانچ بغیر اس کے کہ وہاں وہ چھٹا ہوتا ہے اور نہ ہی اس سے کم اور نہ زیادہ، بغیر اس کے کہ وہ ان کے ساتھ ہوتا ہے، چاہےوہ جہاں کہیں بھی ہو ں ۔ پھر، قیامت کے دن، وہ انہیں ہر عمل سے آگاہ کردے گا جو انہوں نے کیا تھا ۔ خدا تمام چیزوں سے پوری طرح آگاہ ہے ۔