Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 58:12 — مباحثہ (المجادلة)

اے ایمان والو، یقین ہے کہ جب تم پیغمبر کے ساتھ خطاب کرنے کی خواہش کرو تو تم ایسا کرنے سے قبل (غریبوں کو)ایک خیرات ادا کرنا۔ یہ تمہارے لئے بہتر ہے، اور زیادہ پاکیزہ ہے ۔ اگر آتم اس کی استطاعت نہیں رکھتے تو پھرخدا معاف کرنے والا ، سب سے زیادہ رحیم ہے ۔

[58:11] اے ایمان والو، اگر تم سے کہا جائے، “برائے مہربانی ، جگہ دو” ، تو تم ایک دوسرے کو بیٹھنے کے لئے جگہ دو۔ خدا پھر تمہیں جگہ دے گا۔ اگر تم سے کہا جائے کہ اٹھو اور ہٹ جاوؑ ، تو اٹھو اور ہٹ جاوؑ۔ تم میں سے وہ جو ایمان لائے، خدا ان کے درجات کو مزید بلند کر دیتا ہے جو علم حاصل کریں ۔ خدا مکمل طور پرتمہارے ہر عمل سے آگاہ ہے ۔

[58:13] اگر تم خطاب کرنے سے پہلے خیرات دینے میں ناکاپ ہو گئے، پھر اس کے بعد توبہ کر لی ، تو خدا تمہاری توبہ قبول کرتا ہے ۔ تم نماز (سلاة) کو قائم کرو، واجب خیرات(زکوٰۃ) ادا کرو، اور خدا اور اس کے پیغمبر کی اطاعت کرو ۔ خدا مکمل طور پر تمہارےہر عمل سےآگاہ ہے ۔