Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 58:18 — مباحثہ (المجادلة)

وہ دن آئے گا جب خدا ان سب کو پھر سے زندہ کرے گا ۔ وہ اس کے سامنے قسم کھائیں گے پھر، ویسے ہی جیسے وہ تمہارے سامنے قسم کھاتے ہیں ، یہ سوچتے ہوئے کہ یہ واقعی صحیح ہیں! درحقیقت، یہی اصلی جھوٹے ہیں ۔

[58:17] نہ تو ان کا مال ، اورنہ ہی ان کی اولاد خدا کے خلاف ان کی مدد کرے گی ۔ انہوں نے جہنم کی آگ مول لی ہے، جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔

[58:19] شیطان نے ان کو اپنے قابو میں کر لیا ہے اور ان سے خدا کے پیغام کو نظر انداز کرا دیا ہے ۔ یہ شیطان کی جماعت ہیں ۔ بےشک،شیطان کی جماعت ہار جانے والی ہے۔