قرآن 58:20 — مباحثہ (المجادلة)
بے شک، وہ جو خدا اور اس کے پیغمبر کی مخالفت کرتے ہیں وہ لوگ نیچ ترین کے ساتھ ہو جاہیں گے۔
[58:19] شیطان نے ان کو اپنے قابو میں کر لیا ہے اور ان سے خدا کے پیغام کو نظر انداز کرا دیا ہے ۔ یہ شیطان کی جماعت ہیں ۔ بےشک،شیطان کی جماعت ہار جانے والی ہے۔
[58:21] خدا نے یہ فیصلہ دے دیا ہے: "میں اور میرے پیغمبر یقینا ضرور فتحیاب ہو جائیں گے۔" خدا یقینا طاقتور، قادر مطلق ہے ۔