سورۃ 57: لوہا (الحدید)
خدا کے نام پر ، جو سب سے زیادہ مہربان، سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔
[57:1] خدا کی کبریائی کرتا سب کچھ جو آسمانوں اور زمین میں ہے ۔ وہ انتہائی طاقتور ، سب سے زیادہ حکمت والا ہے ۔
[57:2] آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اسی کے پاس ہے۔وہ زندگی اور موت اسی کے اختیار میں ہے ۔ وہ قادرِ مطلق ہے ۔
[57:3] وہی اول ہے اور آخر ہے۔ وہی بیرونی اور اندرونی ہے۔ وہ ہر چیز سےخوب واقف ہے۔
[57:4] وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا ہے * پھر سب اختیار سنبھال لیا ۔ وہ ہر اس چیز کوجانتا ہے جو زمین میں داخل ہوتی ہے، اور ہر چیز کو جو اس سے باہر آتی ہے اور ہر چیز جو آسمان سے نیچے آتی ہے اور ہر چیز جو اس میں چڑھتی ہے ۔ وہ تمہارے ساتھ ہے، چاہے تم جہاں کہیں بھی ہو ۔ خدا تمہارے ہر عمل کو دیکھنے والا ہے ۔
[57:5] آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اسی کے پاس ہے۔ تمام معاملات اسی کی گرفت میں ہیں ۔
[57:6] وہ دن میں رات کو داخل کرتا ہے، اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے۔ وہ سب سے اندرونی خیالات سے پوری طرح آگاہ ہے۔
[57:7] خدا اور اس کے رسول پر ایمان لاوؑ، اور جواس نے تمہیں عطا فرمایا ہے اس میں سے دو ۔ تم میں سے وہ جو ایمان لائیں اور (خیرات) دیں ایک عظیم اجر کے مستحق ہیں ۔
[57:8] تم کیوں خدا پر یقین نہیں کرو جب رسول تمہیں تمہارے رب پر ایمان لانے کی دعوت دے رہا ہے ؟اُس نےتم سے عہد لے لیا ہےاگر تم ایمان والے ہو۔
[57:9] وہی ہےجواپنے بندے کے لئے واضع وحی بھیجتا ہے تمہیں اندھیرے سے باہر نکال کر روشنی کی طرف قیادت کرنے کے لئے۔ خدا مہربان ہے تم پر، سب سے زیادہ رحم کرنے والا ۔
خصوصی اعزاز
[57:10] تم کیوں خدا کی راہ میں خرچ نہیں کرتے جب کہ آسمانوں اور زمین کی ساری دولت خدا کے پاس ہے؟ وہ باقیوں سے ممتاز ہیں جو فتح سے پہلے خرچ کرتے ہیں اور جدوجہد کرتے ہیں ۔ وه ان سے زیادہ بڑا درجہ حاصل کرتے ہیں جو فتح کے بعد خرچ کرتے ہیں اور جدوجہد کرتے ہیں۔ ہر ایک کے لیے ، خدانجات کا وعدہ کرتا ہے ۔ خدا آپ کےہر عمل سے آگاہ ہے۔
[57:11] کون خدا کو راستبازی کا قرض دینا چاہتا ہے، جو اس کے لئے اس سے کئی گنا بڑ ھا دیا جائے، اور کثیر اجر حاصل ہو؟
عظیم کامرانی
[57:12] وہ دن آئے گا جب تم ایمان والے مردوں اور عورتوں کوان کی روشنیوں کے ساتھ دیکھو گے جو ان کے آگے روشن ہوں گی اور ان کے دائیں طرف۔ تمہارے لئے خوشخبری ہے کہ، اس دن ، تمہیں باغات ملیں گےبہتی نہروں کے ساتھ ۔تم اس میں ہمیشہ رہو گے ۔ یہ ایک عظیم کامرانی ہے ۔
سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والے
[57:13] اس دن، منافق مرد اور عورتیں اُن لوگوں سے کہیں گے جو ایمان لے آئے، "براہ مہربانی ہمیں اپنی روشنی میں سے کچھ جذب کرنے کی اجازت دے دو۔" کہا جائے گا، "اپنے پیچھے جاوؑ اور روشنی تلاش کرو۔ ان کے درمیان ایک رکاوٹ کھڑی کر دی جائے گی، جس کا دروازہ اندرونی طرف رحمت کو، بیرونی جانب عذاب سے الگ کرتا ہو ۔
[57:14] وہ ان پر پکار کر کہیں گے"کیاہم تمہارے ساتھ نہ تھے؟"وہ جواب دیں گے، "جی ہاں، لیکن تم نے اپنی روحوں کو دھوکہ دیا، ہچکچاتے رہے، شبہ کرتے رہے، اورخوش فہمی کی وجہ سے گمراہ ہو گئے، یہاں تک کہ خدا کا فیصلہ آگیا ۔ تم فرائبِ حس کے ذریعےخدا سےمنحرف ہو گئے ۔
[57:15] "لہذا، آج تم سےکوئی تاوان نہیں لیا جا سکتا،اور نہ ہی ان لوگوں سے جنہوں نے کفر کیا ۔ تمہارا ٹھکانا آگ ہے ۔ یہ تمہارا رب اور نہایت برا ٹھکانا ہے ۔"
مذہب کا بگاڑ
[57:16] کیاوقت نہیں آگیا کہ وہ جو ایمان رکھتے ہیں وہ اپنے دلوں کو خدا کے پیغام کے لئے کھول دیں اور اُس سچائی کے لیے جو اُس نے یہاں نازل فرمائی ہے؟ ان کو چاہیئے کا یہ پچھلے صحیفوں کے پیروکاروں کی طرح نہ ہو جائیں جن کے دل وہ وقت کے ساتھ ساتھ سخت ہوگئے تھے اور، اس کے نتیجے میں، اُن میں سے کئى بد کار بن بیٹھے ۔
[57:17] جان لو کہ خدا زمین کو اس کی موت کے بعد زندہ کرتا ہے۔ ہم اس طرح تمہارے لئے ا پنی وحی کی وضاحت بیان کرتے ہیں، تا کہ تم سمجھ لو ۔
[57:18] بے شک، خیرات ادا کرنےوالے مرداور عورتوں نے خدا کو نیکی کا قرض دیا ہے ۔ وہ اپنااجر اس سے کئی گنا بڑھ کر حاصل کریں گے ۔ وہ کثیر اجرکے مستحق بن گئے ہیں ۔
[57:19] وہ جو خدا اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے اولیاء اور شہداء ہیں ۔ ان کے رب کے پاس ان کے لئے انعامات مخصوص ہیں اور ان کی روشنی ۔ رہے وہ جنہوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کی تکذیب کی، انہوں نے جہنم مول لیا ہے۔
ہماری اس زندگی کی مذمت
[57:20] جان لو کہ اس دنیا کی زندگی کھیل اور تماشے کے علاوہ اور کچھ نہیں،اور تمہا رے درمیان شیخیاں مارنا اور کی مال اور بچوں کی زخیرہ اندوزی ۔ یہ ایک کثیر بارش کی طرح ہے پودے اُگاتی ہے اور کافروں کو خوش کرتی ہے۔ لیکن پھر یہ پودے بیکاربھُس میں تبدیل ہو جاتے ہیں اور ہوا کے ساتھ اُڑ جاتے ہیں ۔ آخرت میں یا توسخت عذاب یا خدا کی مغفرت اور رضامندی ہے ۔ یہ دنیاوی زندگی ایک عارضی فریبِ حس سے زیادہ اور کچھ نہیں ہے ۔
ذہین متبادل
[57:21] لہذا، تماپنے رب کی مغفرت کی طرف دوڑنا، اور ایک ایسی جنت کی جس کی چوڑائی آسمان اور زمین کو گھیر لے۔یہ اُن کی منتظر ہےجو خدا اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے ۔ اس طرح خدا کا فضل ہے جسے وہ جس پر چاہتا ہے فرماتا ہے ۔ خدا لامحدود فضل والا ہے ۔
افضل حقیقت *
[57:22] کسی بھی چیز جو زمین پر واقع ہو یا جو تم پر گزرے پہلے ہی سے درج شدہ ہے، یہاں تک کہ تخلیق سے قبل بھی ۔ یہ کرناخدا کے لئے آسان ہے ۔
[57:23] لہذا،رنجیدہ مت ہونا تمہیں چاہے جس چیز سےبھی محرومی ہو ، اور نہ ہی کسی بھی چیز پر فخرہونا چاہئےجس کا تم پر فضل کیا گیاہے. خدا شیخی خوروں، مغروروں کو پسند نہیں کرتا۔
[57:24] وہ کنجوس ہیں، اور لوگوں کو بھی کنجوسی کرنے کا حکم دیتے ہیں۔ اگر کوئی روگردانی کرے، پھر خداتوامیر اور قابلِ تعریف ہے۔
لوہا: سب سے زیادہ مفید دھات
[57:25] ہم نے اپنے رسولوں کو بھیجا واضح دلائل کی حمایت کے ساتھ، اور ہم نے ان پر کتاب نازل کی اور قا نون، تاکہ لوگ انصاف کی بالادستی کریں ۔ اور ہم نے لوہا نازل کیاجس میں قوت ہے اور لوگوں کے لئے بہت سے فوائد ہیں ۔ یہ سب کچھ اس لئے کہ خدا امتیاز کر لے اُن لوگوں کےدرمیان جو خدا اور اس کے رسولوں کی حمایت کرتے ہیں عقیدے کی بنیاد پر ۔ خدا یقینا غالب طاقتور ہے ۔
انبیاء
[57:26] ہم نے نوح اور ابراہیم کو بھیجا اور ہم نے اُن کی اولاد کو نبوت اور کتاب مقدس بخشی ۔ ان میں سے بعض، ہدایت پر تھے جبکہ بہت سے بدکار تھے ۔
مذہب کا بگاڑ
[57:27] ان کے بعد ہم نے اپنے رسولوں کو بھیجا ۔ ہم نے مریم کے بیٹے عیساء کو بھیجا اور ہم نے اسےانجیل ( زبور) عطا کی اور ہم نےاس کی پیروی کرنے والوں کے دلوں میں رحم دلی اور شفقت ڈالی ۔ لیکن انہوں نے رہبانیت ایجاد کی جس کا ہم نے کبھی بھی انہیں حکم نہیں دیا تھا ۔ ہم نے انہیں صرف یہ کہا تھا کہ خدا کی طرف سے منظور شدہ احکام کی پاسداری کرو۔ لیکن انہوں نے پیغام کی پاسداری نہ کی جیسا کہ کرنی چاہیے تھی۔ نتیجتاً، وہ جو ا ن میں سےایمان لائے ہم نے اِن کو اِن کا اجر ادا کیا جبکہ ان میں سے اکثربدکار تھے ۔
[57:28] اے ایمان والو، تم خدا سے ڈرو اور اس کے رسول پر ایمان لاوؑ۔ پھر وہ، اپنی رحمت سے ثواب دگنا کرے گا، آپ کی رہنمائی کے لئے روشنی عطا فرمائے گا، اور آپ کی مغفرت فرمائےگا. خدا بخشنے والا ، سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔
[57:29] اس طرح، پچھلی کتابوں کے پیروکار یہ جان لیں کہ خدا کی رحمت اور فضل پر ان کی اجارہ داری نہیں ہے، اور یہ کہ سب فضل خدا کے ہاتھ میں ہے ۔وہ جسے چاہتا ہے، یہ عطا فرماتا ہے ۔ خدا لامحدود فضل کا مالک ہے ۔