قرآن 57:17 — لوہا (الحدید)
جان لو کہ خدا زمین کو اس کی موت کے بعد زندہ کرتا ہے۔ ہم اس طرح تمہارے لئے ا پنی وحی کی وضاحت بیان کرتے ہیں، تا کہ تم سمجھ لو ۔
[57:16] کیاوقت نہیں آگیا کہ وہ جو ایمان رکھتے ہیں وہ اپنے دلوں کو خدا کے پیغام کے لئے کھول دیں اور اُس سچائی کے لیے جو اُس نے یہاں نازل فرمائی ہے؟ ان کو چاہیئے کا یہ پچھلے صحیفوں کے پیروکاروں کی طرح نہ ہو جائیں جن کے دل وہ وقت کے ساتھ ساتھ سخت ہوگئے تھے اور، اس کے نتیجے میں، اُن میں سے کئى بد کار بن بیٹھے ۔
[57:18] بے شک، خیرات ادا کرنےوالے مرداور عورتوں نے خدا کو نیکی کا قرض دیا ہے ۔ وہ اپنااجر اس سے کئی گنا بڑھ کر حاصل کریں گے ۔ وہ کثیر اجرکے مستحق بن گئے ہیں ۔