قرآن 57:13 — لوہا (الحدید)
اس دن، منافق مرد اور عورتیں اُن لوگوں سے کہیں گے جو ایمان لے آئے، "براہ مہربانی ہمیں اپنی روشنی میں سے کچھ جذب کرنے کی اجازت دے دو۔" کہا جائے گا، "اپنے پیچھے جاوؑ اور روشنی تلاش کرو۔ ان کے درمیان ایک رکاوٹ کھڑی کر دی جائے گی، جس کا دروازہ اندرونی طرف رحمت کو، بیرونی جانب عذاب سے الگ کرتا ہو ۔
[57:12] وہ دن آئے گا جب تم ایمان والے مردوں اور عورتوں کوان کی روشنیوں کے ساتھ دیکھو گے جو ان کے آگے روشن ہوں گی اور ان کے دائیں طرف۔ تمہارے لئے خوشخبری ہے کہ، اس دن ، تمہیں باغات ملیں گےبہتی نہروں کے ساتھ ۔تم اس میں ہمیشہ رہو گے ۔ یہ ایک عظیم کامرانی ہے ۔
[57:14] وہ ان پر پکار کر کہیں گے"کیاہم تمہارے ساتھ نہ تھے؟"وہ جواب دیں گے، "جی ہاں، لیکن تم نے اپنی روحوں کو دھوکہ دیا، ہچکچاتے رہے، شبہ کرتے رہے، اورخوش فہمی کی وجہ سے گمراہ ہو گئے، یہاں تک کہ خدا کا فیصلہ آگیا ۔ تم فرائبِ حس کے ذریعےخدا سےمنحرف ہو گئے ۔