Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 57:12 — لوہا (الحدید)

وہ دن آئے گا جب تم ایمان والے مردوں اور عورتوں کوان کی روشنیوں کے ساتھ دیکھو گے جو ان کے آگے روشن ہوں گی اور ان کے دائیں طرف۔ تمہارے لئے خوشخبری ہے کہ، اس دن ، تمہیں باغات ملیں گےبہتی نہروں کے ساتھ ۔تم اس میں ہمیشہ رہو گے ۔ یہ ایک عظیم کامرانی ہے ۔

[57:11] کون خدا کو راستبازی کا قرض دینا چاہتا ہے، جو اس کے لئے اس سے کئی گنا بڑ ھا دیا جائے، اور کثیر اجر حاصل ہو؟

[57:13] اس دن، منافق مرد اور عورتیں اُن لوگوں سے کہیں گے جو ایمان لے آئے، "براہ مہربانی ہمیں اپنی روشنی میں سے کچھ جذب کرنے کی اجازت دے دو۔" کہا جائے گا، "اپنے پیچھے جاوؑ اور روشنی تلاش کرو۔ ان کے درمیان ایک رکاوٹ کھڑی کر دی جائے گی، جس کا دروازہ اندرونی طرف رحمت کو، بیرونی جانب عذاب سے الگ کرتا ہو ۔