قرآن 57:11 — لوہا (الحدید)
کون خدا کو راستبازی کا قرض دینا چاہتا ہے، جو اس کے لئے اس سے کئی گنا بڑ ھا دیا جائے، اور کثیر اجر حاصل ہو؟
[57:10] تم کیوں خدا کی راہ میں خرچ نہیں کرتے جب کہ آسمانوں اور زمین کی ساری دولت خدا کے پاس ہے؟ وہ باقیوں سے ممتاز ہیں جو فتح سے پہلے خرچ کرتے ہیں اور جدوجہد کرتے ہیں ۔ وه ان سے زیادہ بڑا درجہ حاصل کرتے ہیں جو فتح کے بعد خرچ کرتے ہیں اور جدوجہد کرتے ہیں۔ ہر ایک کے لیے ، خدانجات کا وعدہ کرتا ہے ۔ خدا آپ کےہر عمل سے آگاہ ہے۔
[57:12] وہ دن آئے گا جب تم ایمان والے مردوں اور عورتوں کوان کی روشنیوں کے ساتھ دیکھو گے جو ان کے آگے روشن ہوں گی اور ان کے دائیں طرف۔ تمہارے لئے خوشخبری ہے کہ، اس دن ، تمہیں باغات ملیں گےبہتی نہروں کے ساتھ ۔تم اس میں ہمیشہ رہو گے ۔ یہ ایک عظیم کامرانی ہے ۔