قرآن 57:29 — لوہا (الحدید)
اس طرح، پچھلی کتابوں کے پیروکار یہ جان لیں کہ خدا کی رحمت اور فضل پر ان کی اجارہ داری نہیں ہے، اور یہ کہ سب فضل خدا کے ہاتھ میں ہے ۔وہ جسے چاہتا ہے، یہ عطا فرماتا ہے ۔ خدا لامحدود فضل کا مالک ہے ۔
[57:28] اے ایمان والو، تم خدا سے ڈرو اور اس کے رسول پر ایمان لاوؑ۔ پھر وہ، اپنی رحمت سے ثواب دگنا کرے گا، آپ کی رہنمائی کے لئے روشنی عطا فرمائے گا، اور آپ کی مغفرت فرمائےگا. خدا بخشنے والا ، سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔