قرآن 57:27 — لوہا (الحدید)
ان کے بعد ہم نے اپنے رسولوں کو بھیجا ۔ ہم نے مریم کے بیٹے عیساء کو بھیجا اور ہم نے اسےانجیل ( زبور) عطا کی اور ہم نےاس کی پیروی کرنے والوں کے دلوں میں رحم دلی اور شفقت ڈالی ۔ لیکن انہوں نے رہبانیت ایجاد کی جس کا ہم نے کبھی بھی انہیں حکم نہیں دیا تھا ۔ ہم نے انہیں صرف یہ کہا تھا کہ خدا کی طرف سے منظور شدہ احکام کی پاسداری کرو۔ لیکن انہوں نے پیغام کی پاسداری نہ کی جیسا کہ کرنی چاہیے تھی۔ نتیجتاً، وہ جو ا ن میں سےایمان لائے ہم نے اِن کو اِن کا اجر ادا کیا جبکہ ان میں سے اکثربدکار تھے ۔
[57:26] ہم نے نوح اور ابراہیم کو بھیجا اور ہم نے اُن کی اولاد کو نبوت اور کتاب مقدس بخشی ۔ ان میں سے بعض، ہدایت پر تھے جبکہ بہت سے بدکار تھے ۔
[57:28] اے ایمان والو، تم خدا سے ڈرو اور اس کے رسول پر ایمان لاوؑ۔ پھر وہ، اپنی رحمت سے ثواب دگنا کرے گا، آپ کی رہنمائی کے لئے روشنی عطا فرمائے گا، اور آپ کی مغفرت فرمائےگا. خدا بخشنے والا ، سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔