قرآن 57:26 — لوہا (الحدید)
ہم نے نوح اور ابراہیم کو بھیجا اور ہم نے اُن کی اولاد کو نبوت اور کتاب مقدس بخشی ۔ ان میں سے بعض، ہدایت پر تھے جبکہ بہت سے بدکار تھے ۔
[57:25] ہم نے اپنے رسولوں کو بھیجا واضح دلائل کی حمایت کے ساتھ، اور ہم نے ان پر کتاب نازل کی اور قا نون، تاکہ لوگ انصاف کی بالادستی کریں ۔ اور ہم نے لوہا نازل کیاجس میں قوت ہے اور لوگوں کے لئے بہت سے فوائد ہیں ۔ یہ سب کچھ اس لئے کہ خدا امتیاز کر لے اُن لوگوں کےدرمیان جو خدا اور اس کے رسولوں کی حمایت کرتے ہیں عقیدے کی بنیاد پر ۔ خدا یقینا غالب طاقتور ہے ۔
[57:27] ان کے بعد ہم نے اپنے رسولوں کو بھیجا ۔ ہم نے مریم کے بیٹے عیساء کو بھیجا اور ہم نے اسےانجیل ( زبور) عطا کی اور ہم نےاس کی پیروی کرنے والوں کے دلوں میں رحم دلی اور شفقت ڈالی ۔ لیکن انہوں نے رہبانیت ایجاد کی جس کا ہم نے کبھی بھی انہیں حکم نہیں دیا تھا ۔ ہم نے انہیں صرف یہ کہا تھا کہ خدا کی طرف سے منظور شدہ احکام کی پاسداری کرو۔ لیکن انہوں نے پیغام کی پاسداری نہ کی جیسا کہ کرنی چاہیے تھی۔ نتیجتاً، وہ جو ا ن میں سےایمان لائے ہم نے اِن کو اِن کا اجر ادا کیا جبکہ ان میں سے اکثربدکار تھے ۔