قرآن 60:0 — امتحان (الممتتحنة)
خدا کے نام پر ، جو سب سے زیادہ مہربان، سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔
[60:1] اےایمان والو، تم میرے دشمنوں اور اپنے دشمنوں سے دوستی مت کر نا، ان کی طرف محبت اور دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے، اگرچہ انہوں نے اس سچ سے کفر کر لیا ہے جو تمہارے پاس آیا ہے۔ یہ پیغمبر کو ستاتے ہیں ، اور تمہیں بھی ، صرف اس وجہ سے کہ تم خدا پر ایمان رکھتے ہو، اپنے پروردگارر پر ۔ اگر تم میری راہ میں جدوجہد کے لئے متحرک ہو تے ہو، میری نعمتوں کے حصول میں ، تو تم کس طرح چھپ کر ان سے محبت کر سکتے ہو؟ میں ہر اُس چیزسے پوری طرح آگاہ ہوں جسے تم چھپاتے ہو، اور پر اُس چیز سے جس کا تم اعلان کرتے ہو۔ تم میں سے وہ جو ایسا کرتے ہیں، بیشک سیدھی راہ سے بھٹک گئے ہیں ۔