Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

سورۃ 60: امتحان (الممتتحنة)

خدا کے نام پر ، جو سب سے زیادہ مہربان، سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔

[60:1] اےایمان والو، تم میرے دشمنوں اور اپنے دشمنوں سے دوستی مت کر نا، ان کی طرف محبت اور دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے، اگرچہ انہوں نے اس سچ سے کفر کر لیا ہے جو تمہارے پاس آیا ہے۔ یہ پیغمبر کو ستاتے ہیں ، اور تمہیں بھی ، صرف اس وجہ سے کہ تم خدا پر ایمان رکھتے ہو، اپنے پروردگارر پر ۔ اگر تم میری راہ میں جدوجہد کے لئے متحرک ہو تے ہو، میری نعمتوں کے حصول میں ، تو تم کس طرح چھپ کر ان سے محبت کر سکتے ہو؟ میں ہر اُس چیزسے پوری طرح آگاہ ہوں جسے تم چھپاتے ہو، اور پر اُس چیز سے جس کا تم اعلان کرتے ہو۔ تم میں سے وہ جو ایسا کرتے ہیں، بیشک سیدھی راہ سے بھٹک گئے ہیں ۔

[60:2] وہ جب بھی تمہارا سامنا کرتے ہیں، وہ تمہارے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کرتے ہیں ، اور اپنے ہاتھوں اور زبانوں سے تمہیں ایذا پہنچاتے ہیں ۔ وہ یہ چاہتے ہیں کہ تم کفر کرو۔

[60:3] تمہارے رشتہ دار اور تمہارا مال کبھی بھی تمہاری مدد نہیں کر سکتے ۔ قیامت کے دن، وہ تمہارے درمیان فیصلہ کر ڈالے گا ۔ خدا تمہارےہر عمل کو دیکھنے والا ہے ۔

ابراہیم: ایک مثال

[60:4] ایک اچھی مثال تمہارے لئے ابراہیم نے قائم کی ہے اور وہ جو اس کے ساتھ تھے۔ انہوں نے اپنے لوگوں سے کہا " ہم تم سے قظع تعلقی کرتے ہیں اور اُن معبودوں سے بھی جن کی تم خدا کے علاوہ عبادت کرتے ہو ۔ ہم تمہاری ملامت کرتے ہیں، اور تم ہم سےدشمنی اور نفرت کے سوا اور کچھ نہیں دیکھو گے یہاں تک کہ تم اکیلے خدا ہی پر ایمان لے آؤ۔" *تاہم ، ابراہیم ایک غلطی کا مرتکب ہوا جب اس نے اپنے باپ سے کہا، "میں آپ کی مغفرت کی دعا کروں گا* * لیکن میں آپ کو خدا سے تحفظ فراہم کرنے کا کو ئی اختیار نہیں ر کھتا۔" "ہمارے پروردگار، ہم تم پر بھروسا کرتے ہیں اورتمہاری فرمانبرداری کرتے ہیں ۔ تمہاری طرف ہماری آخری منزل ہے ۔

[60:5] "ہمارے پروردگار، جنہوں نے کفر کیا، انہیں ہمیں ستانے نہ دو اور ہمیں معاف کر دو ۔ تم قادرِ مطلق، سب سے زیادہ حکمت والے ہو ۔

[60:6] ایک اچھی مثال انہوں نے قائم کی ہےجو خدا اور قیامت کے دن کی جستجو کرتے ہیں۔ رہے وہ جو روگردانی کریں، خدا کو( ان کی ) کوئی ضرورت نہیں ، سب سے زیادہ قابلِ تعریف ۔

[60:7] خدا تمہارےاور ان کے درمیان عداوت کومحبت میں تبدیل کر سکتا ہے ۔ خدا قادرِ مطلق ہے ۔ خدامعاف کرنے والا ہے، سب سے زیادہ مہربان ۔

بنیادی قانون بے کے ساتھ تعلقات کو منضبط کرنے والا

[60:8] خدا تمہیں ان لوگوں سے دوستی کرنے سے منع نہیں کرتا جو تمہارے ساتھ مذہب کی بنا پر نہ لڑیں، اور نہ تمہیں تمہارے گھروں سے بے دخل کریں۔ تم ان کے ساتھ دوستی کر سکتے ہو اور ان کے ساتھ منصفانہ سلوک کرو۔ خدا انصاف کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔

[60:9] خدا تمہیں صرف ان لوگوں سے دوستی کرنے سے منع کرتا ہےجو تمہارے ساتھ مذہب کی بنا پر لڑیں، تمہیں تمہارے گھروں سے بے دخل کریں، اور دوسروں کے ساتھ تمہیں جلا وطن کرنے کے لئے جتھا بندی کریں۔ تم ان کے ساتھ دوستی نہ کرنا۔ وہ جو ان کے ساتھ دوستی کرتے ہیں وہ ظالم ہیں۔

جنگ کی صورت میں

[60:10] اے ایمان والو، جب ایمان والی عورتیں(دشمن کو چھوڑ دیں اور) تم سے پناہ طلب کریں تو تم ان کی آزمائش کرو۔خدا ان کے ایمان سے پوری طرح واقف ہے۔ جب تک یہ جان لو کہ یہ ایمان والی ہیں، تو تم انہیں کافروں کی طرف واپس نہ کرنا۔ یہ ان کے ساتھ شادی شدہ رہنے کے لیئے جائز نہیں ہیں، اور نہ ہی کافروں کو ان سے شادی کرنے کی اجازت دی جائے ۔اُس مہر کو واپس کر دو جو کافروں نے ادا کیا ہے ۔ تم ان سے شادی کرکے کوئی غلطی کا ارتکاب نہیں کرتے، جب تک کہ تم انہیں ان کا مہر ادا کر دو۔ کافر بیویوں کو مت رکھو . ( اگروہ دشمن کے ساتھ شامل ہونے کی خواہش کریں تو)۔ . تم ان سے مہر طلب کرسکتے ہو جسے تم نے ادا کیا تھا ، اور وہ طلب کر سکتے ہیں جو انہوں نے ادا کیا تھا. یہ خدا کا حکم ہے؛ وہ تمہارے درمیان حکمرانی کرتا ہے۔. خدا عالمِ کُل ہے، سب سے زیادہ حکمت والا ہے۔

[60:11] اگر تمہاری بیویوں میں سے کوئی دشمنوں کے خیمہ میں شامل ہو جائے، اور تم لڑنے پر مجبور ہو جاؤ تو، آپ مردوں کو جو اپنی بیویوں کو ان کی طرف سے دے کہ وہ اپنی بیویوں پر خرچ گم کرنے کو تو تم دشمن کو مجبور کردو کہ وہ ان مردوں کاازالہ کریں جنہوں نے اپنی بیویاں کھوئی ہیں، انہیں وہ دے کر جو انہوں نے اپنی بیویوں پر خرچ کیا۔ تم خدا کی تعظیم کرنا، جس پر تم ایمان رکھتے ہو ۔

[60:12] اے نبی، جب وہ ایمان والی عورتیں( جنہوں نےدشمن کو ترک کر دیا) تم سے پناہ طلب کرنے کے لیئے، تمہارے ساتھ عہد کریں کہ یہ خدا کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کریں گی، اور نہ ہی چوری کریں گی، اور نہ زنا کا ارتکاب کریں گیاور نہ ہی اپنے بچوں کو قتل کریں گی ، اور نہ ہی کوئی جھوٹ گڑھیں گی، اور نہ ہی تمہارے صالح احکامات سے سرتابی کریں گی، تو تم ان کے عہد کو قبول کرنا، اور خدا سے دعا کرنا کہ وہ انہیں معاف کر دے۔ خدا معاف کرنے والا، سب سے زیادہ مہربان ہے ۔

[60:13] اے ایمان والو، تم ان لوگوں سے دوستی مت کرنا جن سے خدا ناراض ہے، اور جو مایوسانہ طور پر کفر میں پھنس چکے ہیں؛ وہ ان سےا تنے ہی مایوس ہیں جتنے کہ ان کافروں سے جو پہلے ہی سے قبروں میں ہیں۔