Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 60:5 — امتحان (الممتتحنة)

"ہمارے پروردگار، جنہوں نے کفر کیا، انہیں ہمیں ستانے نہ دو اور ہمیں معاف کر دو ۔ تم قادرِ مطلق، سب سے زیادہ حکمت والے ہو ۔

[60:4] ایک اچھی مثال تمہارے لئے ابراہیم نے قائم کی ہے اور وہ جو اس کے ساتھ تھے۔ انہوں نے اپنے لوگوں سے کہا " ہم تم سے قظع تعلقی کرتے ہیں اور اُن معبودوں سے بھی جن کی تم خدا کے علاوہ عبادت کرتے ہو ۔ ہم تمہاری ملامت کرتے ہیں، اور تم ہم سےدشمنی اور نفرت کے سوا اور کچھ نہیں دیکھو گے یہاں تک کہ تم اکیلے خدا ہی پر ایمان لے آؤ۔" *تاہم ، ابراہیم ایک غلطی کا مرتکب ہوا جب اس نے اپنے باپ سے کہا، "میں آپ کی مغفرت کی دعا کروں گا* * لیکن میں آپ کو خدا سے تحفظ فراہم کرنے کا کو ئی اختیار نہیں ر کھتا۔" "ہمارے پروردگار، ہم تم پر بھروسا کرتے ہیں اورتمہاری فرمانبرداری کرتے ہیں ۔ تمہاری طرف ہماری آخری منزل ہے ۔

[60:6] ایک اچھی مثال انہوں نے قائم کی ہےجو خدا اور قیامت کے دن کی جستجو کرتے ہیں۔ رہے وہ جو روگردانی کریں، خدا کو( ان کی ) کوئی ضرورت نہیں ، سب سے زیادہ قابلِ تعریف ۔