قرآن 60:4 — امتحان (الممتتحنة)
قَد كانَت لَكُم أُسوَةٌ حَسَنَةٌ فى إِبرٰهيمَ وَالَّذينَ مَعَهُ إِذ قالوا لِقَومِهِم إِنّا بُرَءٰؤُا۟ مِنكُم وَمِمّا تَعبُدونَ مِن دونِ اللَّهِ كَفَرنا بِكُم وَبَدا بَينَنا وَبَينَكُمُ العَدٰوَةُ وَالبَغضاءُ أَبَدًا حَتّىٰ تُؤمِنوا بِاللَّهِ وَحدَهُ إِلّا قَولَ إِبرٰهيمَ لِأَبيهِ لَأَستَغفِرَنَّ لَكَ وَما أَملِكُ لَكَ مِنَ اللَّهِ مِن شَيءٍ ۖ رَبَّنا عَلَيكَ تَوَكَّلنا وَإِلَيكَ أَنَبنا وَإِلَيكَ المَصيرُ
ایک اچھی مثال تمہارے لئے ابراہیم نے قائم کی ہے اور وہ جو اس کے ساتھ تھے۔ انہوں نے اپنے لوگوں سے کہا " ہم تم سے قظع تعلقی کرتے ہیں اور اُن معبودوں سے بھی جن کی تم خدا کے علاوہ عبادت کرتے ہو ۔ ہم تمہاری ملامت کرتے ہیں، اور تم ہم سےدشمنی اور نفرت کے سوا اور کچھ نہیں دیکھو گے یہاں تک کہ تم اکیلے خدا ہی پر ایمان لے آؤ۔" *تاہم ، ابراہیم ایک غلطی کا مرتکب ہوا جب اس نے اپنے باپ سے کہا، "میں آپ کی مغفرت کی دعا کروں گا* * لیکن میں آپ کو خدا سے تحفظ فراہم کرنے کا کو ئی اختیار نہیں ر کھتا۔" "ہمارے پروردگار، ہم تم پر بھروسا کرتے ہیں اورتمہاری فرمانبرداری کرتے ہیں ۔ تمہاری طرف ہماری آخری منزل ہے ۔
[60:3] تمہارے رشتہ دار اور تمہارا مال کبھی بھی تمہاری مدد نہیں کر سکتے ۔ قیامت کے دن، وہ تمہارے درمیان فیصلہ کر ڈالے گا ۔ خدا تمہارےہر عمل کو دیکھنے والا ہے ۔
[60:5] "ہمارے پروردگار، جنہوں نے کفر کیا، انہیں ہمیں ستانے نہ دو اور ہمیں معاف کر دو ۔ تم قادرِ مطلق، سب سے زیادہ حکمت والے ہو ۔