Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 60:2 — امتحان (الممتتحنة)

وہ جب بھی تمہارا سامنا کرتے ہیں، وہ تمہارے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کرتے ہیں ، اور اپنے ہاتھوں اور زبانوں سے تمہیں ایذا پہنچاتے ہیں ۔ وہ یہ چاہتے ہیں کہ تم کفر کرو۔

[60:1] اےایمان والو، تم میرے دشمنوں اور اپنے دشمنوں سے دوستی مت کر نا، ان کی طرف محبت اور دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے، اگرچہ انہوں نے اس سچ سے کفر کر لیا ہے جو تمہارے پاس آیا ہے۔ یہ پیغمبر کو ستاتے ہیں ، اور تمہیں بھی ، صرف اس وجہ سے کہ تم خدا پر ایمان رکھتے ہو، اپنے پروردگارر پر ۔ اگر تم میری راہ میں جدوجہد کے لئے متحرک ہو تے ہو، میری نعمتوں کے حصول میں ، تو تم کس طرح چھپ کر ان سے محبت کر سکتے ہو؟ میں ہر اُس چیزسے پوری طرح آگاہ ہوں جسے تم چھپاتے ہو، اور پر اُس چیز سے جس کا تم اعلان کرتے ہو۔ تم میں سے وہ جو ایسا کرتے ہیں، بیشک سیدھی راہ سے بھٹک گئے ہیں ۔

[60:3] تمہارے رشتہ دار اور تمہارا مال کبھی بھی تمہاری مدد نہیں کر سکتے ۔ قیامت کے دن، وہ تمہارے درمیان فیصلہ کر ڈالے گا ۔ خدا تمہارےہر عمل کو دیکھنے والا ہے ۔