Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 60:8 — امتحان (الممتتحنة)

خدا تمہیں ان لوگوں سے دوستی کرنے سے منع نہیں کرتا جو تمہارے ساتھ مذہب کی بنا پر نہ لڑیں، اور نہ تمہیں تمہارے گھروں سے بے دخل کریں۔ تم ان کے ساتھ دوستی کر سکتے ہو اور ان کے ساتھ منصفانہ سلوک کرو۔ خدا انصاف کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔

[60:7] خدا تمہارےاور ان کے درمیان عداوت کومحبت میں تبدیل کر سکتا ہے ۔ خدا قادرِ مطلق ہے ۔ خدامعاف کرنے والا ہے، سب سے زیادہ مہربان ۔

[60:9] خدا تمہیں صرف ان لوگوں سے دوستی کرنے سے منع کرتا ہےجو تمہارے ساتھ مذہب کی بنا پر لڑیں، تمہیں تمہارے گھروں سے بے دخل کریں، اور دوسروں کے ساتھ تمہیں جلا وطن کرنے کے لئے جتھا بندی کریں۔ تم ان کے ساتھ دوستی نہ کرنا۔ وہ جو ان کے ساتھ دوستی کرتے ہیں وہ ظالم ہیں۔