Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 60:9 — امتحان (الممتتحنة)

خدا تمہیں صرف ان لوگوں سے دوستی کرنے سے منع کرتا ہےجو تمہارے ساتھ مذہب کی بنا پر لڑیں، تمہیں تمہارے گھروں سے بے دخل کریں، اور دوسروں کے ساتھ تمہیں جلا وطن کرنے کے لئے جتھا بندی کریں۔ تم ان کے ساتھ دوستی نہ کرنا۔ وہ جو ان کے ساتھ دوستی کرتے ہیں وہ ظالم ہیں۔

[60:8] خدا تمہیں ان لوگوں سے دوستی کرنے سے منع نہیں کرتا جو تمہارے ساتھ مذہب کی بنا پر نہ لڑیں، اور نہ تمہیں تمہارے گھروں سے بے دخل کریں۔ تم ان کے ساتھ دوستی کر سکتے ہو اور ان کے ساتھ منصفانہ سلوک کرو۔ خدا انصاف کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔

[60:10] اے ایمان والو، جب ایمان والی عورتیں(دشمن کو چھوڑ دیں اور) تم سے پناہ طلب کریں تو تم ان کی آزمائش کرو۔خدا ان کے ایمان سے پوری طرح واقف ہے۔ جب تک یہ جان لو کہ یہ ایمان والی ہیں، تو تم انہیں کافروں کی طرف واپس نہ کرنا۔ یہ ان کے ساتھ شادی شدہ رہنے کے لیئے جائز نہیں ہیں، اور نہ ہی کافروں کو ان سے شادی کرنے کی اجازت دی جائے ۔اُس مہر کو واپس کر دو جو کافروں نے ادا کیا ہے ۔ تم ان سے شادی کرکے کوئی غلطی کا ارتکاب نہیں کرتے، جب تک کہ تم انہیں ان کا مہر ادا کر دو۔ کافر بیویوں کو مت رکھو . ( اگروہ دشمن کے ساتھ شامل ہونے کی خواہش کریں تو)۔ . تم ان سے مہر طلب کرسکتے ہو جسے تم نے ادا کیا تھا ، اور وہ طلب کر سکتے ہیں جو انہوں نے ادا کیا تھا. یہ خدا کا حکم ہے؛ وہ تمہارے درمیان حکمرانی کرتا ہے۔. خدا عالمِ کُل ہے، سب سے زیادہ حکمت والا ہے۔