سورۃ 61: صف(الصف)
خدا کے نام پر ، جو سب سے زیادہ مہربان، سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔
[61:1] خدا کی تسبیح کر رہی ہےہر چیز جو آسمانوں اور زمین میں ہے ۔ و ہ قادرِ مُطلق ، سب سے زیادہ حکمت والا ہے ۔
[61:2] اے ایمان والو، تم کیوں وہ کہتے ہو جوکرتےنہیں؟
[61:3] خدا کے نزدیک سب سے زیادہ قابل نفرت یہ ہے کہ تم وہ کہتے ہو جو کرتے نہیں ۔
[61:4] خدا اُن سے محبت کرتا ہے جو اِس کی راہ میں ایک صف میں متحد ہو کر جنگ کرتے ہیں، جیسے کہ ایک دیوار میں اینٹیں۔
[61:5] یاد کرو کہ موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا، "اے میری قوم، تم کیوں مجھے تکلیف پہنچاتے ہو، یہ جانتے ہوئےبھی کہ میں تمہاری لیئے خدا کا پیغمبر ہوں؟" جب یہ منحرف ہوئے، تو خدا نے ان کے دِلوں کو پھیر دیا۔ کیونکہ خدا ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا۔
عیسیٰ کے بعدپیغمبر
[61:6] یا کرو کہ عیسیٰ، مریم کے بیٹے، نے کہا کہ، "اے بنی اسرائیل، میں خدا کا پیغمبر ہوں تمہارے لیئے، تورات کی تصدیق کرتے ہوئے اور میرے بعد آنے والے ایک پیغمبر کی بشارت لاتے ہوئے جس کےنام کی اور بھی زیادہ ہ تعریف ہو گی (احمد) ۔" پھر جب اس نے انہیں واضح دلائل دکھائے، تو اُنہوں نے کہا کہ"یہ بڑا جادو ہے"۔
[61:7] اُس سے زیادہ ظالم اور کون ہے جو خدا کے بارے میں جھوٹ گڑھتا ہے، اور اس کو فرمانبرداری کی طرف مدعو کیا جا رہا ہے؟ خداظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا ۔
[61:8] یہ اپنے منہ سے خدا کے نور کو بجھا دیناچاہتے ہیں۔ لیکن خدا اپنے نور کو کمال تک پہنچانے پر اصرار کرتا ہے ، کافروں کے باوجود ۔
عظیم نبوت
[61:9] انہوں نے اپنے پیغمبر کو * ہدایت اور سچے دین کے ساتھ بھیجا ہے، اور وہ اسے تمام مذاہب پر غلب کرے گا، شرک پرستوں کے باوجود ۔
بہترین ڈیل
[61:10] اے ایمان والو، میں تمہیں مطلع کردیتا ہوں کہ ایک تجارتی کے بارے میں جو تمہیں دردناک عذاب سے بچائے گی۔
[61:11] خدا اور اس کے پیغمبر پر ایمان لاوؑ اور اپنے مال اور اپنی زندگیوں کے ساتھ خدا کی راہ میں جدوجہد کرو ۔یہ تمہارے لئے بہترین سودا ہے، بس اگر تم جانتے۔
[61:12] اس کے عوض وہ تمہارے گناہ معاف فرما دیتا ہے، اور تم بہتی نہروں کے باغات میں داخل کرتا ہے ، خوبصورت محلات کے ساتھ عدن کے باغات میں۔ یہ سب سے بڑی فتح ہے ۔
[61:13] مزید برآں، تمہیں کچھ ایسی جیز حاصل ہوتی ہے جس سےتم واقعی محبت کرتے ہو: خدا کی طرف سے حمایت اورگارنٹی شدہ فتح ۔ ایمان والوں کو خوش خبری دے دو ۔
[61:14] اے ایمان والو، عیسیٰ ، مریم کے بیٹے کے شاگردوں کی طرح خدا کے حامی بنو۔ جب اس نے ان سے کہا کہ، "خدا کی طرف میرے حامی کون ہیں،" انہوں نے کہا کہ، "ہم خدا کے حامی ہیں۔"اس طرح، بنی اسرائیل میں سے ایک گروہ ایمان لےآیا اور دوسرے گروہ نے کفر کیا۔ ہم نے ایمان لانے والوں کی مدد کی ان کے دشمنوں کے خلاف، یہاں تک کہ یہ کامیاب ہوگئے۔