قرآن 61:6 — صف(الصف)
یا کرو کہ عیسیٰ، مریم کے بیٹے، نے کہا کہ، "اے بنی اسرائیل، میں خدا کا پیغمبر ہوں تمہارے لیئے، تورات کی تصدیق کرتے ہوئے اور میرے بعد آنے والے ایک پیغمبر کی بشارت لاتے ہوئے جس کےنام کی اور بھی زیادہ ہ تعریف ہو گی (احمد) ۔" پھر جب اس نے انہیں واضح دلائل دکھائے، تو اُنہوں نے کہا کہ"یہ بڑا جادو ہے"۔
[61:5] یاد کرو کہ موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا، "اے میری قوم، تم کیوں مجھے تکلیف پہنچاتے ہو، یہ جانتے ہوئےبھی کہ میں تمہاری لیئے خدا کا پیغمبر ہوں؟" جب یہ منحرف ہوئے، تو خدا نے ان کے دِلوں کو پھیر دیا۔ کیونکہ خدا ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا۔
[61:7] اُس سے زیادہ ظالم اور کون ہے جو خدا کے بارے میں جھوٹ گڑھتا ہے، اور اس کو فرمانبرداری کی طرف مدعو کیا جا رہا ہے؟ خداظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا ۔