Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

سورۃ 32: سجدہ(السجدہ) — قرآن کی تلاوتیں اور قراتیں

Sura 32: Prostration (Al-Sajdah)

YouTube · 6:16

سورۃ 32: سجدہ(السجدہ)

[32:1] ال م.*

[32:2] یہ کتاب، بلا شبہ، کائنات کے پروردگار کی طرف سے وحی ہے۔

[32:3] انہوں نے کہا، "اس نے اسے گھڑ لیا ہے۔" بیشک، یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے سچائی ہے، ان لوگوں کو خبردار کرنے کے لئے جنہیں تم سے پہلےکوئی خبردار کرنے والا موصول نہیں ہوا، تا کہ یہ ہدایت یافتہ ہو سکیں ۔

[32:4] خدا ہی تو ہے جس نے آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان ہر چیز کو چھ دنوں میں پیدا کیا، پھر سب اختیار ذمے لے لیا ۔ تمہارا اس کے سوا اورکوئی نہیں بطور ایک پروردگار اور نہ ہی تمہارا کوئی سفارشی ہے ۔ کیا تم نصحت حاصل نہیں کرو گے؟

[32:5] تمام معاملات اس کے اختیار میں ہیں آسمان سے زمین تک ۔ اس کے لئے ، ایک دن تمہارے ہزار سال کے برابر ہے ۔

[32:6] تمام راز وں اور بیانات کا جاننے والا ۔ قادرِمطلق، سب سے زیادہ رحم کرنے والا۔

[32:7] وہ جس نے ہر چیز کامل بنائی جسے اس نے تخلیق کیا، اور انسان کی تخلیق کی شروعات مٹی سے کی ۔

قرآن: آخری عہد نامہ — سورۃ 32