Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

سورۃ 32: سجدہ(السجدہ)

خدا کے نام پر ، جو سب سے زیادہ مہربان، سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔

[32:1] ال م.*

[32:2] یہ کتاب، بلا شبہ، کائنات کے پروردگار کی طرف سے وحی ہے۔

[32:3] انہوں نے کہا، "اس نے اسے گھڑ لیا ہے۔" بیشک، یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے سچائی ہے، ان لوگوں کو خبردار کرنے کے لئے جنہیں تم سے پہلےکوئی خبردار کرنے والا موصول نہیں ہوا، تا کہ یہ ہدایت یافتہ ہو سکیں ۔

خدا اورتمہارے درمیان کوئی ثالث نہیں

[32:4] خدا ہی تو ہے جس نے آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان ہر چیز کو چھ دنوں میں پیدا کیا، پھر سب اختیار ذمے لے لیا ۔ تمہارا اس کے سوا اورکوئی نہیں بطور ایک پروردگار اور نہ ہی تمہارا کوئی سفارشی ہے ۔ کیا تم نصحت حاصل نہیں کرو گے؟

[32:5] تمام معاملات اس کے اختیار میں ہیں آسمان سے زمین تک ۔ اس کے لئے ، ایک دن تمہارے ہزار سال کے برابر ہے ۔

[32:6] تمام راز وں اور بیانات کا جاننے والا ۔ قادرِمطلق، سب سے زیادہ رحم کرنے والا۔

انسان کی اصل

[32:7] وہ جس نے ہر چیز کامل بنائی جسے اس نے تخلیق کیا، اور انسان کی تخلیق کی شروعات مٹی سے کی ۔

[32:8] پھر اس نے اس کی فزائش نسل پست مائع کے ذریعے جاری رکھی ۔

[32:9] اس نے اس کی صورت بنائی اور اس میں اپنی روح سے پھونکا ۔ اور اس نے تمہیں سماعت، بصارت اور دماغ دیا ؛ تم کبھی کبھار ہی شکر گزار ی کرتے ہو ۔

[32:10] وہ سوچتے ہیں کہ، "اس کے بعد کہ ہم زمین میں غائب ہوجائیں، ہم از سر نو پیدا کئے جاتے ہیں؟" پس، اپنے پروردگار سے ملاقات کرنے کے بارے میں، وہ کافر ہیں ۔

[32:11] کہہ دو کہ،تمہیں ایک فرشتے کے ذریعے موت دی جائے گی جس کی ذمہ داری میں تمہیں رکھاگیا ہے، پھر تم اپنے پروردگار کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔

بہت دیر ہو چکی

[32:12] اگر صرف تم قصور وار وں کودیکھ سکتے جب و ہ ا پنے سروں کو اپنے پروردگار کے سامنے جھکائیں گے: "ہمارے پروردگار، اب ہم نے دیکھ لیا اور ہم نے سن لیا ۔ ہمیں واپس بھیج دو اور ہم نیک ہو جائیں گے۔ اب ہمیں یقین حاصل ہو گیا ہے ۔" *

[32:13] اگر ہم چاہتے تو ہم ہر روح کو اس کی ہدایت دے سکتے تھے،لیکن یہ پیش معین ہے کہ میں دوزخ کو جنوں اور انسانوں سے بھر دوں گا ، سب کو ملا کر۔*

[32:14] آج کے دن کو تمہارے بھول کے نتائج کا مزہ چکھو؛ اب ہم تمہیں بھول جاتے ہیں۔ تم نے ابدی عذآب کو مول لیا ہے اپنے کاموں کے عوض۔

[32:15] صرف وہ لوگ جو کہ واقعی ہمارے انکشافات پر ایمان رکھتے ہیں وہ ہیں جو کہ انہیں سن کرسجدے میں گر پڑتے ہیں۔ وہ اپنے پروردگار کی تسبیح اور تعریف کرتے ہیں، بغیر کسی تکبر کے۔

[32:16] ان کے پہلو آسانی سے اپنے بستروں کو چھوڑ دیتے ہیں ، تعظیم اور امید سے، اپنے پروردگار کی عبادت کرنے کے لئے، اور ان کے لئے ہمارے رزق میں سے، وہ دیتے ہیں۔

جنت:ناقابِل بیان خوبصورت

[32:17] تمہیں کوئی اندازہ ہی نہیں ہے کہ کتنی زیادہ مسرّت اور خوشی تمہارے (نیک) کاموں کے لئے ایک اجر کے طور پر تمہاری منتظر ہیں۔

[32:18] کیا وہ جو کہ ایک مومن ہے ویسا ہی ہے جیسا کہ ایک ظالم ہے؟ یہ برابر نہیں ہیں ۔

[32:19] رہے وہ جوایمان لائیں اور نیک زندگی گزاریں، وہ ابدی جنت کے مستحق ہوگئے ہیں۔ ایساہے ان کا ٹھکانا ، ان کے اعمال کے بدلے میں۔

[32:20] رہے وہ جو ظالم ہیں، ان کا مقدر دوزخ ہے ۔ وہ جب کبھی بھی اسے چھوڑ نے کی کوشش کریں، انہیں واپس اس میں زبردستی بھیج دیا جائے گا ۔ان سے کہا جائے گا کہ، " جہنم کی اذیت کا مزہ چکھو، جس پر تم یقین نہیں کرتے تھے۔"

ایک اشارہ حاصل کرو

[32:21] ہم انہیں (اس دنیا کے) چھوٹے عذآب کا ذائقہ چکھنے دیتے ہیں ، اس سےقبل کہ وہ (آخرت کے)عظیم تر عذآب کو مول لیں، تا کہ وہ (ایک اشارہ حاصل کر سکیں اور) اصلاح کر سکیں ۔

[32:22] اس سے زیادہ ظالم اورکون ہے جسے تمہارے پروردگار کی ان آیتوں کی یاد دہانی کرائی جاتی ہے، پھر وہ انہیں نظر انداز کرنے پر اصرار کرتے ہیں؟ ہم یقیناً مجرموں کو سزا دیں گے ۔

[32:23] ہم نے موسی کو آسمانی کتاب دی ہے -اس سے ملنے کے بارے میں کسی شک کو پناہ نہیں دو - اور ہم نے اسے بنی اسرائیل کے لئے ہدایت بنایا۔

[32:24] ہم نے ان میں سے امام مقرر کئے جنہوں نے ہمارے احکام کے مطابق ہدایت دی، کیونکہ انہوں نے استقلال کے ساتھ ثابت قدمی کی اور ہمارے انکشافات کے بارے میں یقین حاصل کیا۔

[32:25] ایک تمہارا پروردگار ہی تو ہے جو ان کےدرمیان قیامت کے دن ان کا فیصلہ کرے گا ، ہر چیز کے بارے میں جس میں وہ اختلاف کرتے تھے۔

[32:26] کیا انہیں کبھی خیال آتا ہے کہ کتنی نسلیں ہم نے ان سے پہلے حلاک کر ڈالیں؟ وہ اب اپنے آباوٴ اجداد کے گھروں میں رہتے ہیں اور چلتے پھرتے ہیں۔ اسے کافی ثبوت فراہم کرنا چاہیے۔ کیا وہ سنتے نہیں ہیں ؟

[32:27] کیا وہ احساس نہیں کرتے کہ ہم پانی کو بنجر زمینوں کو لے جاتے ہیں، اور اس کے ذریعے فصلیں اگاتے ہیں ان کےمویشیوں کو کھلانے کے لئے، اور اس کے ساتھ ساتھ ان کو بھی؟ کیا وہ دیکھتے نہیں ہیں؟

[32:28] وہ للکارتے ہیں : " کہاں ہے وہ فتح ، اگر تم سچے ہو؟"

[32:29] کہہ دو کہ، " جس دن وہ فتح حاصل ہو جائے گی، ان پر یقین کرنا انہیں کوئی فائدہ نہیں دے گا جنہوں نے اس سے پہلے یقین نہ کیا ہو، نہ ہی انہیں ایک اور موقع دیا جائے گا ۔

[32:30] لہٰذا، ان کو نظر انداز کرو اور انتظار کرو، وہ بھی انتظار کر رہے ہیں ۔