قرآن 32:20 — سجدہ(السجدہ)
رہے وہ جو ظالم ہیں، ان کا مقدر دوزخ ہے ۔ وہ جب کبھی بھی اسے چھوڑ نے کی کوشش کریں، انہیں واپس اس میں زبردستی بھیج دیا جائے گا ۔ان سے کہا جائے گا کہ، " جہنم کی اذیت کا مزہ چکھو، جس پر تم یقین نہیں کرتے تھے۔"
[32:19] رہے وہ جوایمان لائیں اور نیک زندگی گزاریں، وہ ابدی جنت کے مستحق ہوگئے ہیں۔ ایساہے ان کا ٹھکانا ، ان کے اعمال کے بدلے میں۔
[32:21] ہم انہیں (اس دنیا کے) چھوٹے عذآب کا ذائقہ چکھنے دیتے ہیں ، اس سےقبل کہ وہ (آخرت کے)عظیم تر عذآب کو مول لیں، تا کہ وہ (ایک اشارہ حاصل کر سکیں اور) اصلاح کر سکیں ۔