قرآن 32:19 — سجدہ(السجدہ)
رہے وہ جوایمان لائیں اور نیک زندگی گزاریں، وہ ابدی جنت کے مستحق ہوگئے ہیں۔ ایساہے ان کا ٹھکانا ، ان کے اعمال کے بدلے میں۔
[32:18] کیا وہ جو کہ ایک مومن ہے ویسا ہی ہے جیسا کہ ایک ظالم ہے؟ یہ برابر نہیں ہیں ۔
[32:20] رہے وہ جو ظالم ہیں، ان کا مقدر دوزخ ہے ۔ وہ جب کبھی بھی اسے چھوڑ نے کی کوشش کریں، انہیں واپس اس میں زبردستی بھیج دیا جائے گا ۔ان سے کہا جائے گا کہ، " جہنم کی اذیت کا مزہ چکھو، جس پر تم یقین نہیں کرتے تھے۔"