قرآن 32:21 — سجدہ(السجدہ)
ہم انہیں (اس دنیا کے) چھوٹے عذآب کا ذائقہ چکھنے دیتے ہیں ، اس سےقبل کہ وہ (آخرت کے)عظیم تر عذآب کو مول لیں، تا کہ وہ (ایک اشارہ حاصل کر سکیں اور) اصلاح کر سکیں ۔
[32:20] رہے وہ جو ظالم ہیں، ان کا مقدر دوزخ ہے ۔ وہ جب کبھی بھی اسے چھوڑ نے کی کوشش کریں، انہیں واپس اس میں زبردستی بھیج دیا جائے گا ۔ان سے کہا جائے گا کہ، " جہنم کی اذیت کا مزہ چکھو، جس پر تم یقین نہیں کرتے تھے۔"
[32:22] اس سے زیادہ ظالم اورکون ہے جسے تمہارے پروردگار کی ان آیتوں کی یاد دہانی کرائی جاتی ہے، پھر وہ انہیں نظر انداز کرنے پر اصرار کرتے ہیں؟ ہم یقیناً مجرموں کو سزا دیں گے ۔