سورۃ 31: لقمان(لقمان)
خدا کے نام پر ، جو سب سے زیادہ مہربان، سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔
[31:1] ا۔ل۔م۔*
[31:2] یہ (حُروف) حکمت کی اس کتاب کا ثبوت قائم کرتے ہیں ۔
[31:3] ایک مشعل راہ اور نیکوکاروں کے لئے رحمت ۔
[31:4] جو نماز (صلات)قائم کرتے ہیں فرض صدقہ (زکوٰۃ) ادا کرتے ہیں اور آخرت کے متعلق، وہ پورا یقین کرتےہیں ۔
[31:5] وہ اپنے رب کی طرف سے ہدایت کی پیروی کر رہے ہیں اور وہ فاتح ہیں۔
[31:6] لوگوں میں، وہ لوگ موجود ہیں جو بے بنیاد حدیث کو مانتے ہیں، اور اس طرح دوسروں کو بھی علم کے بغیر، خدا کی راہ سے ہٹانے اور اسے کچھ سمجھتے ہی نہیں۔ یہ ایک شرمناک عذاب کے مُستحق ہوئے ہیں۔
[31:7] اور جب ا ن میں سے کسی کو ہماری آیات پڑھ کر سنائی جاتی ہیں، تو وہ تکبر سے پلٹ جاتا ہے گویا وہ کبھی ان کو سنا ہی نہ ہو، گویا اُس کے کان بہرے ہوں۔ ا سے ایک دردناک عذآب کا وعدہ کرو ۔
[31:8] بیشک ، وہ لوگ جو ایمان لاتے ہیں اور نیکی کی زندگی گزارتے ہیں نعمتوں کے باغات کے مستحق ہیں ۔
[31:9] وہ ابدً اس میں رہتے ہیں۔ یہ خدا کا سچا وعدہ ہے ۔ وہ قادر مطلق، سب سے زیادہ حکمت والا ہے ۔
[31:10] اُس نے آسمانوں کو بغیر ستونوں کے پیدا کیا جسےآپ دیکھ سکتے ہیں۔ اس نے زمین پرمستحکم کرنے والے (پہاڑ) قائم کیئے تا کہ ایسا نہ ہو کہ یہ تمہارے ساتھ لڑکھڑآنے لگے ۔ اور اُس نے اس پر ہر قسم کی مخلوقات کو پھیلا دیا۔ ہم نے آسمان سے پانی بھیجا ہر قسم کے خوش نما پودے اگانے کے لیئے ۔
[31:11] ایسی ہے خدا کی تخلیق ؛ مجھے بتاوٗ کہ وہ معبود جو تم نے خدا کے علاوہ ٹھرآئے ہیں، انہوں نے کیا تخلیق کیا ہے ۔ بے شک، ظالم انتہائی گمراہ ہیں ۔
لقمان کی حکمت
[31:12] ہم نے لقمان کو حکمت عطا کی: " تم خد ا کی شکرگزاری کرو ۔ " جو کوئی شکر گزار ہوتا ہے، اپنی ہی بھلائی کے لیئے شکرگزار ہوتا ہے۔ رہے وہ لوگ جو ناشکری کریں، خدا کو کسی کی ضرورت نہیں ، قابلِ تعریف ۔
[31:13] یاد کرو کہ لقمان نے اپنے بیتے کو "اے میرے بیٹے، خدا کےساتھ اور کوئی معبود قائم نہیں کرنا؛. بت پرستی ایک سنگین ناانصافی ہے" *
دوسرا حکم
[31:14] ہم نےانسان کو اپنے والدین کی احترام کرنے کا حکم دیا ۔ اس کی ماں اسے لے کر حاملہ ہوئی اور بوجھ بھاری سے بھاری ہوتا گیا۔ دو سال لگتے ہیں (انتہائی نگہداشت) کے دودھ چھڑآئی تک۔ تم میری اور اپنے والدین کے شکرگزاری کرو۔ میری طرف حتمی واپسی ہے ۔
[31:15] اگر وہ تمہیں میرے سوا دوسرے معبودوں کی عبادت کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کریں، تو ان کا کہنا مت ماننا۔ لیکن اس دنیا میں ان کے ساتھ خوش اصلوبی سے پیش آتے رہو۔ تم صف انہی کی راہ پر چلو جنہوں نے میری فرمانبرداری کی ہے۔ آخرکار، تم سب میرے پاس لوٹ آوٗ گے، پھر تم نے جو کچھ کیا ہے، میں تمہیں اس کی اطلاع دے دوں گا۔
لقمان کی نصیحت
[31:16] " اے میرے بیٹے ، جان لو کہ کوئی چھوٹی سے چھوٹی چیز، پتھر کے گہرائی میں، چاہے آسمانوں میں ہو یا زمین میں ، خدا اسے لائے گا۔ خدا پُر جلال ، باخبرہے ۔
[31:17] "اے میرے بیٹے تم نماز (صلات) قائم کرنا ۔ تم راستبازی کی وکالت کرنا اور سےنیکی کی ترغیب دینا اور بدی سے روکنا ،اورمصیبت کے دوران ثابت قدم رہنا ۔ یہ سب سے زیادہ باشرف سفات ہیں ۔
[31:18] "تم لوگوں کے ساتھ تکبر سے نہ پیش آنا اور نہ ہی تم زمین پر مغروری سےپھرنا ۔ خدا مغرورشیخی باز وں کوپسند نہیں کرتا ۔
[31:19] "عاجزی سے چلنا اور اپنی آواز کو کم کرنا - بدترین آواز گدھے کی آواز ہے۔"
[31:20] کیا تم دیکھتے نہیں کہ آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے خدا نےاسے تمہاری خدمت میں پابند کر رکھا ہے، اور تم پر اپنے نعمتیں نچھاور کی ہیں—واضح اور پوشیدہ ؟ اس کے باوجود، کچھ لوگ خدا کے بارے میں بغیر علم کے، بغیر ہدایت کے اور بغیر روشن کتاب کے بحث کرتے ہیں ۔
والدین کی اندھا دھند پیروی: ایک عمومی المیہ
[31:21] جب ان سے کہا جاتا ہے کہ،"خدا کی ان آیتوں کی پیروی کرو "، یہ کہتے ہیں کہ ، "نہیں، ہم صرف اسی کی پیروی کریں گےجو ہم نے اپنے والدین کو کرتے دیکھا" ۔کیا ہوگا اگر شیطان جہنم کی اذیت کی طرف ان کی قیادت کر رہا ہے؟
مضبوط ترین بندھن
[31:22] جو مکمل طور پر خدا کے فرمانبردار ہوتے ہیں، ایک نیک زندگی گزارتے ہوئے،انہوں نے مضبوط ترین بندھن کو تھام لیا ہے۔کیونکہ خدا کاہر چیز کا مکمل قابو ہے۔
[31:23] رہے وہ جوکفر کرتے ہیں، ان کے کفر کریں سے رنجیدہ مت ہونا۔ ہماری طرف ہے ان کی حطمی واپسی ہے، پھر انہوں نے جو کچھ کیا ہے ہم انہیں اس کےبارےمیں مطلع کر دیں گے ۔ خدا ان کے انرونی تر ین خیالات سے پوری طرح واقف ہے۔
[31:24] ہم انہیں عارضی طور پر لطف اندوز ہونے دیتے ہیں اور پھر ان کے لئے شدید عذاب میں مبتلا کر دیتے ہیں ۔
وہ خدا پر یقین رکھتے ہیں
[31:25] اگر تم ان سے پوچھو کہ، "آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا،" وہ کہہ دیں گے"خدا ."، کہہ دو کہ ، "تمام تعریفیں خدا کے لئے ہیں۔"اس کے باوجود، ان میں سے اکثر نہیں جانتے۔
[31:26] سب کچھ جو آسمانوں اور زمین میں ہے خدا کی ملکیت ہے ۔ خدا سب سے زیادہ امیر، قابل تعریف ہے ۔
بس یہی وہ تمام الفاظ ہیں جن کی ہمیں ضرور ت ہے
[31:27] اگرزمین پر موجودتمام درخت قلم میں تبدیل ہوجاتے ، اور سمندر سیاہی فراہم کرتے، مزیدسات سمندروں کااضافہ کرتے ہوئے، تو خدا کے الفاظ ختم نہ ہوتے۔ خدا قادرِ مطلق ،سب سےزیادہ حکمت والا ہے۔
[31:28] تم سب کو تخلیق کرنا اور پھرسے زندہ کرنا اور قیامت ایک ہی شخص کو تخلیق کرنے کے برابر ہے۔ خدا سننے والا، دیکھنے والا ہے۔
خدا ہی لائق عبادت
[31:29] کیا تمہیں احساس نہیں کہ خدا رات کو دن میں ملا دیتاہے اور دن کو رات میں ملا دیتا ہے، اور اس نے سورج اور چاند کوآپ کی خدمت میں پابند لگا رکھا ہے، ان میں سےہر ایک اپنے اپنے مدار میں ایک مخصوص مدت ِحیات کے لئے چل رہیں ہیں ، اور تم جوکچھ کرتے ہو خدا اس سے مکمل طور پر باخبر ہے ؟
[31:30] یہ ثابت کردتیا ہےکہ خدا حق ہے، جبکہ جب کہ جو بھی معبود یہ اس کےسوا ٹھراتے ہیں باطل ہیں، اور وہ خدا جو سب سے زیادہ اعلیٰ،سب سے بڑا ہے ۔
[31:31] کیا تم دیکھتے نہیں کہ کشتیاں سمندر میں گھومتی ہیں، خدا کا دیا سامان لئے، تمہیں اُس کے کچھ ثبوتوں کو ظاہر کرنے کے لئے۔ در حقیقت، یہ ثبوت ہر ثابت قدم، شکر گزار کے لئے کافی ہونےچاہئیں ۔
[31:32] جب تشدد آمیز لہریں انہیں گھیر لیتی ہیں، یہ خدا سے فریاد کرتے ہیں، اپنی دعائیں مخلصً خدا کے لئےوْقف کر کے۔ لیکن جیسے ہی وہ انہیں کنارے پر بچا لاتا ہے، ان میں سے بعض پلٹ جاتے ہیں ۔ کوئی ہماری آیتوں کو مسترد نہیں کرتا ہے سوائے ان کے جو غددار، ناشکرے ہیں۔
[31:33] اے لوگوں تم اپنے رب کی تعظیم کرو، اور اس دن سے ڈرو جب ایک باپ اپنے بچے کی مدد نہیں کر سکتا اور نہ ہی کوئی بچہ اپنے باپ کی مدد کر سکتا ہے ۔ بیشک خدا کا وعدہ سچ ہے ۔ لہذا، اس کی زندگی میں بھٹک مت جاو ٗ؛ خدا کی طرف سے محض ایک دھوکے کے ذریعے بھٹک مت جاوٗ۔
وہ چیزیں جنہیں ہم شاید جانتے ہیں اور شاید نہیں *
[31:34] خدا کے پاس ہے علم (دنیا کے اختتام) کی گھڑی کے بارے میں۔ * وہی ہے جو بارش برساتا ہے، اور وہ کوک میں موجود مواد کو جانتا ہے ۔ کوئی روح یہ نہیں جانتی ہے کہ کل اس کےساتھ کیاہو گا، اور کوئی نہیں جانتا ہے کہ میں وہ کس دیس میں مر جائے گا ۔ خدا دلانا، باخبر ہے ۔